Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / انڈیا اسوسی ایشن 2014 ایگزیبیشن کا آج آخری دن

انڈیا اسوسی ایشن 2014 ایگزیبیشن کا آج آخری دن

حیدرآباد ۔ 15 مارچ (سیاست نیوز) ’’انڈیا اسوسی ایشن 2014‘‘ جس کی چوتھی عالمی نمائش اور شہری ہوا بازی پر کانفرنس کا 12 مارچ کو آغاز ہوا، بیگم پیٹ ایرپورٹ پر اتوار تک جاری رہے گی۔ اسی دوران مارک جفریز کی جانب سے ایروباکٹس کا مظاہرہ، ایرشوز، ایروباٹکس کی نمائش اتوار کو صبح 11 تا 1.30 بجے اور 3.30 بجے سہ پہر اہتمام عمل میں آئے گا۔ بیگم پیٹ ایرپو

حیدرآباد ۔ 15 مارچ (سیاست نیوز) ’’انڈیا اسوسی ایشن 2014‘‘ جس کی چوتھی عالمی نمائش اور شہری ہوا بازی پر کانفرنس کا 12 مارچ کو آغاز ہوا، بیگم پیٹ ایرپورٹ پر اتوار تک جاری رہے گی۔ اسی دوران مارک جفریز کی جانب سے ایروباکٹس کا مظاہرہ، ایرشوز، ایروباٹکس کی نمائش اتوار کو صبح 11 تا 1.30 بجے اور 3.30 بجے سہ پہر اہتمام عمل میں آئے گا۔ بیگم پیٹ ایرپورٹ کارگو علاقہ میں مناسب پارکنگ انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ جم خانہ گراونڈس پر بھی انتظامات کئے گئے ہیں۔ بیگم پیٹ ایرپورٹ کے لئے ہر پندرہ منٹ پر بس سرویس چلائی جائے گی۔ عوام سے درخواست کی گئی ہیکہ وہ ٹرانسپورٹیشن کا استعمال کریں تاکہ ٹریفک خلل کو روکا جاسکے۔ عوام سے کیری فوڈ، پانی، کھانے کی اشیاء، بڑے پرس، مشروبات کو ممنوع اشیاء ساتھ نہ لانے کی خواہش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ موبائیل فونس بھی ساتھ نہ لانے کی درخواست کی گئی ہے۔ یہاں پانی اور غذا کے معقول انتظامات کئے گئے ہیں۔ عوام کو بریکیڈ فاصلے سے مشاہدہ کی اجازت ہوگی۔ انہیں کسی طیارے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT