Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / انڈیا ایویشن 2016ء میں ایرپورٹ اتھاریٹی آف انڈیا کا اسٹال

انڈیا ایویشن 2016ء میں ایرپورٹ اتھاریٹی آف انڈیا کا اسٹال

مرکزی وزیر اشوک گجپتی راجو کے ہاتھوں افتتاح، عوام کیلئے پرکشش ثابت

نئی دہلی ۔ 18 مارچ (پریس نوٹ) وزارت شہری ہوا بازی کے زیراہتمام اے اے آئی اور ایف آئی سی سی آئی کے تعاون سے جاریہ سال ہندوستان میں منعقدہ انڈیا ایویشن 2016ء میں ایرپورٹ اتھاریٹی آف انڈیا نے وسیع پیمانے پر حصہ لیا۔ یہ نمائش 14 تا 20 مارچ کے درمیان حیدرآباد کے بیگم پیٹ ایرپورٹ پر زور وشور سے جاری ہے۔ اس پروگرام میں عالمی سطح سے تعلق رکھنے والے کارپوریٹ سطح کے سیول ایویشن 2016ء کے موقع پر بیگم پیٹ میں مرکزی وزیر شہری ہوا بازی مسٹر اشوک گجپتی راجو نے اے اے آئی کے اسٹال کا افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر مسرس انیل سریواستو جوائنٹ سکریٹری منسٹری آف سیول ایویشن کے علاوہ مسٹر آر کے سریواستو چیرمین اے اے آئی اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ اس سال اے اے آئی نے اس نمائش میں اپنا ایک منفرد اسٹال قائم کیا ہے جو 204 مربع میٹرس پر مشتمل ہے۔ یہ اسٹال وزیٹرس کیلئے پرکشش ثابت ہوا ہے جوکہ ٹرمینل بلڈنگ کے علاوہ ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور، رن وے اور ایرکرافٹ کی طرز پر ہے۔ اس کے علاوہ اے اے آئی کے مختلف تجاویز، انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ اور کارگو کی سرگرمیوں کو اجاگر کیا گیا ہے جس کو اے اے آئی نے عصری ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT