Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / انڈیا بینک سے تلنگانہ کی ترقی کیلئے مالی تعاون کی پیشکش

انڈیا بینک سے تلنگانہ کی ترقی کیلئے مالی تعاون کی پیشکش

چیف منسٹر کے سی آر سے ایم ڈی و سی ای او ایم کے جین کی ملاقات

حیدرآباد۔ 10 اکتوبر (سیاست نیوز) انڈیا بینک کے وفد نے چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر سے ملاقات کرتے ہوئے حیدرآباد کے بشمول ریاست کے مختلف شہروں میں ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کیلئے قرض کی شکل میں مالی تعاون کرنے کی پیشکش کی ہے۔ تلنگانہ کی صنعتی و آئی ٹی پالیسی سے متاثر ہوکر ہندوستانی و بیرونی ممالک کی کئی کمپنیاں جہاں حیدرآباد و تلنگانہ کے دوسرے مقامات پر سرمایہ کاری لگانے میں دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ وہی بینکنگ شعبہ میں اپنی منفرد پہچان رکھنے والے انڈین بینک نے حکومت تلنگانہ کو مالی تعاون کرنے کی پیشکش کی ہے۔ انڈین بینک کے مینیجنگ ڈائریکٹر و سی ای او ایم کے جین نے آج ایک وفد کے ساتھ چیف منسٹر کیمپ آفس میں چیف منسٹر کے سی آر سے ملاقات کی۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن حیدرآباد ایچ ایم ڈی اے کے حدود میں حکومت کی جانب سے انجام دیئے جانے والے ترقیاتی کاموں کیلئے قرض کی شکل میں مالی تعاون کی پیشکش کی ہے۔ حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے مختلف شہروں کی ترقی میں بھی تعاون کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے حیدرآباد کے بشمول ریاست تلنگانہ کے دوسرے شہروں کی ترقی میں مالی تعاون کی پیشکش کرنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بے حد خوشی ہے کہ انڈین بینک تلنگانہ کی ترقی میں حصہ دار بننے جارہا ہے۔ حکومت تلنگانہ انڈین بینک کی خدمات سے ضرور استفادہ کرے گی۔ کے سی آر نے کہا کہ انڈین بینک سے دیا جانے والا قرض تلنگانہ کی ترقی اور فلاحی اسکیموں کے ثمرات کو غریب عوام تک پہونچانے میں معاون ثابت ہوگا۔ اس موقع پر ریاستی وزراء جگدیشور ریڈی، لکشما ریڈی، چیف منسٹر کے پرنسپل سیکریٹری نرسنگ راؤ ایڈیشنل سیکریٹری مسز شانتی کماری، ڈی نرسمہا ریڈی، کمشنر اطلاعات نوین متل کے علاوہ دوسرے عہدیدار موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT