Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / انڈیا جونیر ہاکی ورلڈ کپ کا میزبان

انڈیا جونیر ہاکی ورلڈ کپ کا میزبان

لکھنو ، 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) شہر لکھنو جونیر مینس ہاکی ورلڈ کپ کی 8 تا 18 ڈسمبر میزبانی کرے گا، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے آج یہ اعلان کیا۔ اس ایونٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی: ڈیفنڈنگ چمپینس جرمنی، ارجنٹینا، آسٹریلیا، آسٹریا، بلجیم، کناڈا، مصر، انگلینڈ، انڈیا، جاپان، کوریا، نیدرلینڈز، ساؤتھ افریکا، نیوزی لینڈ، پاکستان اور اسپین۔ صدر ہاکی انڈیا نریندر بترا نے کہا کہ ہاکی جونیر ورلڈ کپ انٹرنیشنل ہاکی کے نمایاں ایونٹس میں سے ہے اور ایسا کامپٹیشن بھی ہے جو اِس کھیل کے مستقبل کو ظاہر کرتی ہے۔ اور اس طرح کے ایونٹ کیلئے انڈین ہاکی کو فروغ دینے والے مقام سے بہتر کوئی میزبان نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT