Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / انڈیا عرب فرینڈ شپ فاونڈیشن کی دوسری سالگرہ

انڈیا عرب فرینڈ شپ فاونڈیشن کی دوسری سالگرہ

ہوٹل تاج میں عشائیہ ممتاز شخصیتوں کی شرکت ، مرکزی وزیر دتاتریہ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 15 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : مرکزی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ نے ہند اور عرب ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات استوار کرنے میں انڈیا عرب فرینڈ شپ فاونڈیشن کے رول کو ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی حکومت نے آئندہ سال 26 جنوری 2017 کی یوم جمہوریہ تقریب میں متحدہ عرب عمارت کے کرون پرنس شیخ بن زید کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو کیا ہے ۔ نریندر مودی کے وزیراعظم بننے کے مختصر عرصہ میں ہند اور عرب ممالک کے درمیان خارجی ، تجارتی ، تہذیبی و ثقافتی شعبوں میں خوشگوار تعلقات فروغ پائے ہیں ۔ دہشت گردی انسانیت کے لیے خطرہ ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے دنیا کے سارے ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر لارہے ہیں ۔ انڈیا عرب فرینڈ شپ فاونڈیشن نے اپنے قیام کے 2 سال میں جو خدمات انجام دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہے فاونڈیشن کی شہرت کا اس بات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری ، مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے علاوہ موجودہ اور سابق کئی مرکزی وزراء اور سابق وزیراعظم کے علاوہ صدر سوڈان عمر البشر ، صدر سومالیہ حسین شیخ محمود ، وزیراعظم نیوزی لینڈ جان کی کے علاوہ کئی ممالک کے وزراء کے علاوہ عظیم شخصیتوں نے شرکت کی ۔ سفیر لیگ آف عرب ممالک ڈاکٹر حازن المصودی نے انڈیا عرب فرینڈ شپ فاونڈیشن کی دو سال کی تکمیل پر جابر پٹیل ، عتیق صدیقی ، دلاور حسین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں فاونڈیشن نے ہند اور عرب ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے لیے پل کا کام کیا ہے ۔ بالخصوص تعلیم ، تجارت اور دوسری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے غیر معمولی رول ادا کیا ہے ۔ انڈیا بحرین ویک کا یکم تا 3 دسمبر کو بحرین میں انعقاد عمل میں آرہا ہے جس کا کنگ آف بحرین افتتاح کریں گے ۔ انڈیا عرب فرینڈ شپ فاونڈیشن اس پروگرام کا پارٹنر ہے ۔ اسی طرح 14 اور 15 دسمبر کو مسقط میں پانچواں انڈیا عرب پارٹنر شپ سمٹ کا انعقاد عمل میں آئے گا جس میں مملکتی وزیر خارجہ ایم جے اکبر کے علاوہ 21 ممالک کے وزراء اور دوسرے نمائندہ شرکت کریں گے ۔ اس سمٹ میں بھی فاونڈیشن کا اہم رول رہے گا ۔ ریاستی وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے کہا کہ ہندوستان اور عرب ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کو فروغ دینے میں فاونڈیشن اہم رول ادا کررہا ہے ۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی نے کہا کہ انہیں انڈیا عرب فرینڈ شپ فاونڈیشن کے مسلسل دو سال کی تقاریب میں شریک ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔ فاونڈیشن کے سرپرست اعلیٰ رحمن خان ، محمد سلیم ، مولانا اسرار الحق قاسمی ، ای احمد ، بھونیشور کلتا کی مکمل تائید و حمایت پر ان سے اظہار تشکر کیا گیا ۔ اس موقع پر نیوز ایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خاں ، خواجہ قیوم انور ٹی نیوز ، یمن کے سفیر جمال سومالیہ کے سفیر محمود احمد ، سعودی سفارتخانہ کے سکنڈ سکریٹری خالد المکی ، ترکی کے قونصل جنرل متعینہ حیدرآباد ، امریکہ و برطانیہ کے نمائندے ، قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل محمد علی شبیر ، ارکان پارلیمنٹ ، بی بی پاٹل ، پی گوردھن ریڈی ، نندی ایلیا ، محمد فیصل سابق رکن پارلیمنٹ مدھو گوڑ یشکی ، ارکان قانون ساز کونسل فاروق حسین ، بھوپال ریڈی ، بھانو پرساد ، ارکان اسمبلی سنجیوراؤ ، ومشی چند ریڈی ، ویویکانند ریڈی ، سابق رکن اسمبلی ملو روی ، رگھونندن راؤ ، آر پی مینا ڈاکٹر ودیا ساگر ، ڈی سرینواس لو ، آئی پی ایس عہدیدار اے کے خان ، وی کے سنگھ ، کرشنا پرساد ، ڈی ٹی نائک ، مہندر کمار ، راٹھور کلپنا نائک ، سی دامودھر ، احسن رضا ، اکون سبروال ، پرموود کمار ، شیوشنکر ریڈی ، وائی ناگی ریڈیا کے علاوہ خلیق الرحمن ، کبیر صدیقی ، جئے پال ریڈی ، سید نور ، افتخار شریف ، اطہر خان ، راشد شریف ، میراعظم علی ، خلیل صلاح الدین ، مولانا فضل اللہ قادری بھی موجود تھے ۔ مولانا پیر شبیر نقشبندی نے دعا کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT