Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / انڈیا مارٹ کے نام لاکھوں روپئے لوٹنے والے دھوکہ باز گرفتار

انڈیا مارٹ کے نام لاکھوں روپئے لوٹنے والے دھوکہ باز گرفتار

سائبرآباد ، سائبرکرائم پولیس کی دہلی میں کارروائی سے نائجریائی باشندے جیل منتقل
حیدرآباد 23 اگست ( سیاست نیوز ) انڈیا مارٹ پر اشتہار کے ذریعہ لاکھوں روپئے لوٹنے والے دو دھوکہ باز افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ جنہوں نے مہنگے قیمتی فون کو کم دام میں فروخت کرنے کا اشتہار دیکر ساڑے تین لاکھ روپئے غبن کردئے تھے ۔سائبرآباد سائبر کرائم پولیس نے ایک کارروائی میں نئی دہلی سے دو دھوکہ بازاروں کو گرفتار کرلیا ۔ جن میں ایک نائجریائی باشندہ 34 سالہ گوڈرین ایبے اور منی پور کا ساکن 24 سالہ مردلین ہمہ شامل ہے ۔ جو نئی دہلی میں رہتے تھے ۔ انہوں نے انڈیا مارٹ پرگیلکسی ایس سیون ایڈج فون کا اشتہار دیا تھا اور اس فون کو یہ دھوکہ باز انتہائی کم دام میں فروخت کرنا چاہتے تھے ۔ کونڈا پور علاقہ کے ساکن شکایت گذار شخص نے اشتہار کو دیکھنے کے بعد ایک اور دھوکہ باز فیڈرک سے رابطہ قائم کیا ۔ جس کے متعلق تفصیلات معلوم نہ ہوسکیں ۔ اس نے شکایت گذار کو اپنی جعلسازی کا شکار بنایا اور 15 ہزار روپئے دینے بنک کھاتے میں جمع کروائے ۔ جس کے بعد وزارت فینانس میں کسٹمس کو رقم کے بہانے اور دیگر ادائیگیوں کا حوالہ دیکر شکایت گذار سے تقریباً 3 لاکھ 56 ہزار روپئے مختلف بنک کھاتوں میں جمع کروائے ۔ جب شکایت گذار نے فون حاصل نہ ہونے پر فیڈریک سے رابطہ قائم کیا تو اس کا فون بند آرہا تھا اور مسلسل رابطہ کے باوجود فون بند ہونے کے سبب شکایت گذار کو اندازہ ہوگیا کہ وہ بڑی دھوکہ دہی کا شکار ہوگیا جس کے بعد اس نے مسئلہ کو سائبرآباد کے سائبر کرائم پولیس سے رجوع کردیا ۔ پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے دہلی سے دھوکہ بازوں کو گرفتار کرلیا اور عدالتی تحویل میں دے دیا ۔

TOPPOPULARRECENT