Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / انڈیا موبائیل کانگریس کو عالمی سطح پر کامیاب بنانے کا منصوبہ

انڈیا موبائیل کانگریس کو عالمی سطح پر کامیاب بنانے کا منصوبہ

نئی دہلی۔ 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت آئندہ انڈیا موبائیل کانگریس کے اہتمام کی منصوبہ بندی ان خطوط پر کررہی ہے کہ اسے عالمی سطح پر معروف ایونٹ بنایا جاسکے۔ ٹیلیکام سکریٹری ارونا سنداراجن نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہم اس ایونٹ کی تواریخ طئے کررہے ہیں جو اس طرح کے ایونٹس کے گلوبل کلینڈر کے ساتھ مطابق میں ہوں گی۔ اس ضمن میں عنقریب بات چیت کرتے ہوئے انتظامات کو قطعیت دی جائے گی۔ سہ روزہ ٹیلیکام سیکٹر ایونٹ جو 27-29 ستمبر کو منعقد کیا گیا، اس میں سینئر وزراء شریک ہوئے ۔ان کے علاوہ ریلائینس انڈسٹریز چیرمین و مینیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی اور بھارتی انٹرپرائزیز سنیل متل بھی اس ایونٹ کے شرکاء میں شامل رہے۔

TOPPOPULARRECENT