Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / انڈیا میں جونیر ورلڈ کپ ہاکی کیلئے پاکستانی تیاریاں

انڈیا میں جونیر ورلڈ کپ ہاکی کیلئے پاکستانی تیاریاں

ایونٹ کا 8 تا 18 ڈسمبر انعقاد ۔ سکریٹری پی ایچ ایف شہباز احمد کا بیان
کوانتن (ملائیشیا)، 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے آج کہا کہ بھارتی شہر لکھنو میں جونیر ورلڈ کپ کیلئے اس کی تیاری بھرپور انداز میں جاری ہے، حالانکہ اسے حکومت کی طرف سے کلیرنس کا انتظار ہے۔ سکریٹری پی ایچ ایف شہباز احمد نے کہا کہ میڈیا میں غیرضروری تنازعہ چھیڑ دیا گیا کہ آیا پاکستان اس جونیر ورلڈ کپ میں حصہ لے گا، جو 8 تا 18 ڈسمبر کھیلا جانا ہے۔ شہباز مغربی ملائیشیائی شہر کوانتنمیں چوتھی ایشین چمپینس ٹروفی کے دوران نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ سے بات چیت کررہے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ جب کبھی کوئی ٹیم بیرون ملک جاتی ہے تو مروجہ سسٹم کے تحت بعض اُمور طے کرنا پڑتا ہے اور حکومت سے منظوری حاصل کرنا ہوتا ہے۔ شہباز نے کہا کہ پی ایچ ایف نے پہلے ہی انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کو مطلع کردیا ہے کہ وہ تمام انٹرنیشنل ٹورنمنٹس میں حصہ لینے کا پابند عہد ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ سیاسی کشیدگی ایسی میڈیا رپورٹس کا موجب بن گئی ہیں کہ کھیل کود کے باہمی تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔

جونیر ہاکی ایونٹ: انڈیا نے اسپین کو ہرایا
ویلنشیا ، 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈیا کی جونیر مین ہاکی ٹیم نے چار اقوام کے انوٹیشنل ٹورنمنٹ میں میزبان اسپین 3-1 کو شکست دی ہے۔ گزشتہ شام یہاں کھیلے گئے مقابلے کے بعد انڈین ٹیم راؤنڈ روبن مرحلے کے ختم پر پوائنٹس ٹیبل میں اول آگئی ہے۔ پرویندر سنگھ، نیل کنٹھ شرما اور ارمان قریشی نے ہندوستان کیلئے گول کئے۔

TOPPOPULARRECENT