Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / انڈیا نے دوسرا ونڈے بھی جیتا زمبابوے کو سیریز میں شکست

انڈیا نے دوسرا ونڈے بھی جیتا زمبابوے کو سیریز میں شکست

ہرارے ، 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے نپی تلی کرکٹ کھیلتے ہوئے زمبابوے کے خلاف تین میچ کی او ڈی آئی سیریز جیت لی، جیسا کہ ایک اور عمدہ آل راؤنڈ مظاہرہ نے کمزور میزبان ٹیم کو آج یہاں آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر 2-0 کی ناقابل عبور سبقت حاصل کرلی ہے۔ نوجوان اور نسبتاً ناتجربہ کار انڈین ٹیم کی طرف سے ایک اور غالب مظاہرہ درج ہوا جس میں پہلے بولروں نے میزبانوں کو 34.3 اوورز میں 126 پر ڈھیر کردیا اور پھر بیٹسمنوں نے کسی مشقت کے بغیر صرف 26.5 اوورز میں ٹارگٹ عبور کرلیا۔ اگر انڈیا چہارشنبہ کو تیسرا ونڈے بھی جیت کر ’وائٹ واش‘ درج کرانے میں کامیاب ہوتا ہے تو انڈیا کی طرف سے شاندار سیریز جیت کی ہیٹ ٹرک ہوگی، جیسا کہ وہ اس افریقی قوم میں 2013ء اور 2015ء میں تمام مقابلے جیت چکے ہیں۔ نوجوان لیگ اسپنر یوزویندر چاہل (3/25) نے زمبابوے کی بیٹنگ طاقت توڑ دی۔ انھیں میچ ایوارڈ دیا گیا۔ کے ایل راہول (33)، کرون نائر (39) اور امباٹی رائیڈو (41*) نے ٹیم کو جیت تک پہنچایا۔

TOPPOPULARRECENT