Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / انڈیا پانچویں بار ورلڈ کپ فائنل میں داخل ، سری لنکا کو شکست

انڈیا پانچویں بار ورلڈ کپ فائنل میں داخل ، سری لنکا کو شکست

انڈر ۔19 کرکٹ
میرپور ، 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)تین مرتبہ کے چمپیئنس ہندوستان نے اپنا ناقابل شکست کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ فائنل میں آج سری لنکا کے مقابل سیمی فائنلس میں 97 رنز کی موثر جیت کے ذریعہ پانچویں بار رسائی حاصل کرلی ۔ یہاں منعقدہ میچ میں ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ناقص شروعات کے بعد 267/9 کا قابل لحاظ اسکور کھڑا کیا اور پھر گیند کے ذریعہ موثر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو 42.4 اوورس میں 170 پر آل آؤٹ کردیا ۔ بیٹنگ اسٹارس انمول پریت سنگھ (92 گیندوں میں 72 رنز ) اور سرفراز خان (71 گیندوں میں 59 رنز ) نے اس ٹورنمنٹ میں اپنی عمدہ کارکردگی جاری رکھی ۔ تین مرتبہ کے چمپیئنس کو اب فائنل میں جو 14 فبروری کو مقرر ہے ، ویسٹ انڈیز یا میزبان بنگلہ دیش کا انتظار ہے ۔ ہندوستانیوں کو ابر آلود موسم میں پہلے بیٹنگ کیلئے مدعو کیا گیا اور وہ ابتداء میں اوپنرس رشب پنت اور کیپٹن ایشانت کشن کے جلد آؤٹ ہوجانے کی وجہ سے پریشان ہوئے جیسا کہ 10و یں اوورس میں انڈین ٹیم کا اسکور 27/2 ہوچکا تھا ۔ اس مرحلہ پر بیٹنگ آسان نہ تھی لیکن انمول اور اِن فام سرفراز نے تیسری وکٹ کیلئے 126 گیندوں میں 96 رنز کی رفاقت کے ذریعہ ٹیم کی اننگز کو استحکام بخشا ۔ خاص طورپر 18 سالہ سرفراز نے ٹورنمنٹ میں اپنی پانچویں اننگز میں چوتھی ففٹی اسکور کی ۔ ہندوستان نے آخری دس اوورس میں تیزی سے رنز بنائے جو واشنگٹن سندر اور ارمان جعفر کی وجہ سے ممکن ہوئے ۔ سندر نے 45 گیندوں میں 43 جبکہ جعفر نے 16 گیندوں میں 29 رنز جوڑے ۔ ٹارگٹ کے دفاع میں ہندوستانی بولروں نے سری لنکا کو کبھی بھی کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا اور حریفوں کی نپی تلی بولنگ کے نتیجہ میں سری لنکا کی اننگز بکھرگئی ۔ ماینک ڈاگر نے لیفٹ آرم اسپین کے ذریعہ 3/21 کے اعداد و شمار درج کرائے ۔ 35 ویں اوور میں سری لنکا کا اسکور 133/6 ہوجانے کے بعد اُن کی دوسری بار فائنل میں پہونچنے کی اُمیدیں دم توڑ گئی اور ہندوستان نے ضابطہ کی تکمیل کی ۔

TOPPOPULARRECENT