Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / انڈیا ڈے پریڈ میں رانا ڈگوباٹی اور تمنا بھاٹیہ کی شرکت

انڈیا ڈے پریڈ میں رانا ڈگوباٹی اور تمنا بھاٹیہ کی شرکت

نیویارک ۔ 21 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ہندوستان سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد بہترین لباس زیب تن کیے ہوئے نیویارک کے قلب شہر میں ہندوستان کی 71 ویں یوم آزادی کی اعظم ترین پریڈ ( جو ہندوستان سے باہر منعقد کی جانے والی پریڈ ہے ) میں شرکت کے لیے پہنچے جس کی ایک خصوصیت یہ تھی کہ اس میں جاریہ سال کی سب سے ہٹ تلگو فلم ’ باہوبلی ‘ کے اداکار رانا ڈگوباٹی اور تمنا بھاٹیہ نے بھی شرکت کی ۔ فیڈریشن آف انڈین اسوسی ایشنس ، نیویارک ، نیوجرسی ، کنکٹی کٹ کی جانب سے 37 ویں انڈیا ڈے پریڈ میڈیسن ایونیو موقوعہ میان ہٹن کے مختلف علاقوں سے گزری جس میں متعدد ہندوستانی ، امریکن تنظیموں کی جانب سے ہندوستان کی مختلف جھانکیاں بھی پیش کی گئی تھیں جیسا کہ ہندوستان میں یوم جمہوریہ پریڈ میں ہوتا ہے ۔ ہندوستانی نژاد امریکی بچوں نے بھی مختلف ثقافتی پروگرام پیش کئے ۔ اس موقع پر نیویارک سٹی کے میئربل ڈی بلاسیو نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ یوم آزادی پریڈ میں شرکت کرتے ہوئے ہندوستانی نژاد امریکی شہری غیر معمولی حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور امریکہ ان تمام افراد سے اظہار تشکر کرتا ہے جو بلا امتیاز رنگ و نسل ، مذہب اور زبان اس پریڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ۔ مئیر نے اس وقت ہندوستان کا ترنگا پرچم تھام کر وہاں موجود ہزاروں افراد کی جانب لہرایا ۔

TOPPOPULARRECENT