Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / انڈیا A کا بنگلورو میں آج سے ٹریننگ کیمپ

انڈیا A کا بنگلورو میں آج سے ٹریننگ کیمپ

بنگلورو ، 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انڈیا ’اے‘ ٹیم یہاں نیشنل کرکٹ اکیڈیمی میں 12 تا 17 جولائی ٹریننگ کیمپ سے گزرے گی جو آنے والے دورۂ آسٹریلیا کیلئے اُن کی تیاری کا حصہ ہے۔ بی سی سی آئی نے ایک بیان میں کہا کہ ہفتہ طویل پروگرام کا مقصد ٹیم کو آنے والے آسٹریلیا ٹور کیلئے اچھی طرح تیار کرنا ہے جہاں انھیں 14 اگسٹ سے ونڈے کواڈرینگولر سیریز اور پھر 2 چار روزہ میچز کھیلنے ہیں۔ نمن اوجھا زیرقیادت 16 رکنی اسکواڈ کیلئے یہ کیمپ ٹیم فزیوتھراپسٹ یوگیش پرمار اور ٹرینر آنند داتے این سی اے چیف فزیوتھراپسٹ اینڈریو لیپس اور این سی اے ٹرینر رجنی کانت کے ساتھ مل کر منعقد کریں گے۔ کوچ راہول ڈراویڈ بھی کیمپ کے دوران ٹیم کو مخاطب کریں گے۔ ٹیم یوں ہے: نمن اوجھا (کیپٹن)، فیض فضل، اکھل ہرواڈکر، شریاس ایئر، کرون نائر، منیش پانڈے، کیدار جادھو، وجئے شنکر، اکشر پٹیل، جینت یادو، دھول کلکرنی، جئے دیو اُنڈکٹ،
بریندر سرن، ورون آرن، شہباز ندیم، سنجو سامسن۔ کوچ : راہول ڈراویڈ

TOPPOPULARRECENT