Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں /  انڈیا کا 400ریلے میں 18 سال بعد نیا ریکارڈ

 انڈیا کا 400ریلے میں 18 سال بعد نیا ریکارڈ

مینس کے ساتھ ویمنس ٹیم کا بھی اچھا مظاہرہ ۔ اولمپک کوالیفکیشن متوقع
ارزورم

(ترکی) ، 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی مینس 4x400m ریلے ٹیم نے ایک نیا نیشنل ریکارڈ قائم کرتے ہوئے انٹرنیشنل اسپرنٹ اینڈ ریلے ٹیمز کپ میں 3:02.17 کا وقت درج کرایا ہے۔ یہ ٹیم اروکیا راجیو، محمد انس، اے درون اور کونہو محمد پر مشتمل رہی۔ گزشتہ روز انڈین ٹیم کا مظاہرہ سابقہ ریکارڈ 3:02.62 سے بہتر ہے جو 1998ء کے ایشین گیمز منعقدہ بنکاک میں درج ہوا تھا۔ دریں اثناء انڈین ویمنس 4x400m ریلے ٹیم جو موجودہ ایشین گیمز چمپئن اور ریکارڈ ہولڈر ہے، وہ 3:30.16 کا وقت لے کر درجہ بندی میں آگے بڑھ کر عالمی نمبر 12 ہوگئی، اس طرح 2016ء اولمپک گیمز کیلئے کوالیفکیشن کا مقام پانے کے مضبوط دعوے داروں میں شامل ہوئی ہے۔ قبل ازیں انڈین ٹیم مینجمنٹ نے دونوں ریلے ایونٹس میں دو، دو ٹیمیں مسابقتی میدان میں اُتارنے کا فیصلہ کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ امکانات کھوجے جاسکیں۔ مینس کی دوسری ٹیم (B ٹیم) نے 3:06.61 جبکہ ویمنس سکنڈ ٹیم (B ٹیم) نے 3:34.45 کا وقت لیتے ہوئے دوڑ کا اختتام کیا۔ مینس ریلے ٹیم کا موجودہ طور پر نمبر 17 مقام ہے اور کوچس کی رائے ہے کہ یہ ٹیم مزید ایک دو دَوڑوں کے ساتھ ٹاپ 12 رینکنگس تک رسائی کے قابل ہے۔ آئی اے اے ایف شرائط کے مطابق کوالیفکیشن کے قواعد اور مقررہ مدت میں عالمی درجہ بندیوں کے مطابق صرف ٹاپ 16 ٹیمیں ریو اولمپک گیمز کے ریلے ایونٹس میں حصہ لینے کی اہل ہوں گی۔ قبل ازیں ہفتہ کو فیڈریشن کپ چمپئن انیلدا تھامس نے اپنے بہترین مظاہرے کا لگ بھگ اعادہ کرتے ہوئے 52.60s کا وقت لیا اور اسپرنٹس اینڈ ریلے کپ میں ویمنس 400m گولڈ جیتا۔

TOPPOPULARRECENT