Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / انڈیا کو برازیل نے3-1سے ہرایا

انڈیا کو برازیل نے3-1سے ہرایا

بیمبولم (گوا)، 14اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) میزبان ہندوستان کو برکس انڈر 17 فٹبال ٹورنمنٹ کے آخری میچ میں برازیل کے مقابل1-3 سے شکست ہوگئی۔ ایونٹ میں ہندوستانی ٹیم کی یہ مسلسل چوتھی ناکامی ہے ۔ انڈیا کو اس سے پہلے روس، جنوبی افریقہ اور چین ہرا چکے ہیں۔ گزشتہ روز برازیل نے میچ کے دوسرے ہی منٹ میں 1-0 کی سبقت حاصل کی۔ کومل تھاتل نے 19ویں منٹ میں اسکور 1-1سے برابری پر لایا۔ تاہم اس کے بعد برازیل نے 30ویں منٹ میں گول بنایا اور 2-1 کی سبقت پر وقفہ لیا۔ 82 ویں منٹ کے گول نے میزبانوں کیلئے معاملہ ختم کردیا۔

TOPPOPULARRECENT