Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / انڈیا کو جاننا چاہئے کہ کرکٹ میں T20 سب کچھ نہیں : بوتھم

انڈیا کو جاننا چاہئے کہ کرکٹ میں T20 سب کچھ نہیں : بوتھم

برلن ، 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وہ T20 کرکٹ کی رنگینی اور ہلا ّ گلا ّ سے مرعوب ہونے والے نہیں اور یہی وجہ ہے کہ کیوں ایان بوتھم کی رائے ہے کہ انڈیا کو یہ سمجھ لینے کی ضرورت ہے کہ اس کھیل میں صرف مختصر ترین فارمٹ سے کہیں بڑھ کر کچھ اور بھی ہے۔ لجنڈری انگلش آل راؤنڈر نے یہاں اسپورٹس ایوارڈز ایونٹ کے موقع پر ہندوستانی جرنلسٹوں سے گفتگو میں کھری کھری سنائی اور کہا: ’’مجھے اِس وقت انڈین کرکٹ سے مایوسی ہورہی ہے۔ کرکٹ 20 اوور والے گیم سے کہیں بڑھ کر ہے، انھیں یہ سمجھ لینے کی ضرورت ہے۔ انگلینڈ ۔ انڈیا میچز پر ہمیشہ پُرجوش رہا لیکن اِس صورتحال پر کچھ بھی کہنا مشکل ہے۔‘‘

TOPPOPULARRECENT