Friday , November 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / انڈیا کو ورلڈ کپ 99 فیصد یقینی : سہواگ

انڈیا کو ورلڈ کپ 99 فیصد یقینی : سہواگ

نئی دہلی ، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق اوپنر ویریندر سہواگ کا احساس ہے کہ ہندوستان بدستور جاریہ ورلڈ ٹوئنٹی 20 جیتنے کیلئے نہایت پسندیدہ ٹیم ہے اور ویراٹ کوہلی کی بھرپور تعریف و ستائش کرتے ہوئے کہا کہ خود اُن (سہواگ) کے بچے تک ٹی وی سٹ سے دور نہیں ہوتے جب کریز پر ہندوستانی بیٹنگ اسٹار موجود ہوتا ہے۔ سہواگ نے این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ ’’میں نے یہ ٹورنمنٹ کی شروعات سے قبل ہندوستان، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کو منتخب کیا تھا۔ میرا ہنوز وہی ماننا ہے، جس میں ہندوستان کا ٹائٹل جیتنا 99 فیصد یقینی ہے۔ ٹھیک ہے، وہ نیوزی لینڈ کے مقابل ناگپور میں ہار گئے لیکن یہی چیز 2011ء میں ہوئی تھی (جب ہندوستان ناگپور میں جنوبی افریقہ سے ہارا تھا) اور ہم آگے چل کر ورلڈ کپ جیتے تھے۔‘‘

Top Stories

TOPPOPULARRECENT