Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / انڈین آئیل کارپوریشن لمٹیڈ اپرنٹیز کیلئے درخواستوں کی طلبی

انڈین آئیل کارپوریشن لمٹیڈ اپرنٹیز کیلئے درخواستوں کی طلبی

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : انڈین آئیل کارپوریشن لمٹیڈ ( آئی او سی ایل ) ریفائنری ڈیویژن مدھورا ریفائنری میں مخلوعہ 150 اپرنٹیز کا اعلامیہ جاری کیا گیا ۔ جائیداد ٹریڈ اپرنٹیز ، 50 عدد جن میں کیمیکل پلانٹ اٹنڈنٹ آپریٹر 40 ، بائیلر 40 ، ٹکنیشن اپرنٹیز 100 ہیں جن میں فٹر 15 ، کیمیکل40 ، میکانیکل 15 ، الیکٹریکل 20 ، انسٹرومینٹیشن 10 ، شامل ہیں ۔ امیدوار جائیدادوں اور شعبہ جات میں کم از کم 50 فیصد ، یس سی ، یس ٹی ، پی ایچ سی 45 فیصد نمبرات سے بی ایس سی / انجینئرنگ / ڈپلوما / یس یس سی مع آئی ٹی آئی کامیاب امیدوار اہل ہوں گے ۔ اور امیدوار کی حد عمر 31 اکٹوبر 2017 تک 18 تا 24 سال کے درمیان ہونا چاہئے ۔ تحفظات شامل رہیں گے ۔ انتخاب تحریری و تقریری امتحان کے ذریعہ ہوگا ۔ درخواست آن لائن کے بعد پرنٹ آوٹ لے کر ، سرٹیفیکٹس اور فوٹوز ڈپٹی جنرل منیجر ( ایچ آر ) انڈین آئیل کارپوریشن لمٹیڈ ، پی او مدھورا ریفائنری ، مدھورا 281005 ۔ مدھیہ پردیش پر وقت کے اندر روانہ کرنا ہوگا ۔ درخواستوں کی وصولی کا آغاز 28 اکٹوبر سے ہوگا ۔ آن لائن درخواست کی آخری تاریخ 11 نومبر اور درخواست کی ہارڈ کاپی پہونچنے کی آخری تاریخ 18 نومبر 2017 ہوگی ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ iocl.com ملاحظہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT