Tuesday , February 20 2018
Home / شہر کی خبریں / انڈین آئیل کارپوریشن لمٹیڈ میں ملازمتیں

انڈین آئیل کارپوریشن لمٹیڈ میں ملازمتیں

حیدرآباد ۔ 8 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : انڈین آئیل کارپوریشن لمٹیڈ ( آئی او سی ایل ) نارتھ ریجن میں مخلوعہ جونیر آپریٹر ( نان اگزیکٹیو ) کی 56 جائیدادوں پر بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ جائیدادیں جونیر آپریٹر ( ایوئیشن ) ، قابلیت ہائیر سکنڈری یا انٹر میں 45 فیصد ( ایس سی ، ایس ٹی 40 فیصد ) ، نمبرات سے کامیابی کے علاوہ کارکرد ہیوی وہیکل ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے امیدوار درخواست دینے کے اہل ہوں گے ۔ علاوہ ازیں متعلقہ شعبہ میں ایک سالہ تجربہ بھی لازمی ہے ۔ امیدوار کی عمر 26-18 برس کے درمیان ہونی چاہئے ۔ البتہ جسمانی معذورین کو عمر میں 10 برس کی چھوٹ ہوگی ۔ پے اسکیل 10,500 ۔ 24,500 روپئے ہوگا ۔ انتخاب تحریری امتحان ، اسکل ٹسٹ ، اسکل پروفیشنسی اور فزیکل ٹسٹ کے ذریعہ کیا جائے گا ۔ تحریری امتحان آبجکٹیو طریقہ پر 100 نمبرات پر مشتمل ہوگا ۔ جنرل آپٹیٹوڈ اینڈ کوانیٹی ٹیوڈ آپٹیٹوڈ 40 ، ریزوننگ ایبلٹیز 40 ، بیسک انگلش لینگویجس اسکل 20 پر سوالات مشتمل ہوں گے اور اس آبجکٹیو امتحان کو 90 منٹ کے اندر مکمل کرنا ہوگا ۔ درخواست آن لائن میں 20-02-2018 تک داخل کی جاسکتی ہے ۔ تحریری امتحان 25-02-2018 کو منعقد ہوگا ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ iocl.com ملاحظہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT