Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / انڈین آرمی میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات

انڈین آرمی میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات

حیدرآباد ۔ 20 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : محکمہ ملکی سلامتی میں انڈین آرمی ( آئی آر ) مختلف شعبہ جات میں خالی جائیدادوں پر بھرتی کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کررہی ہے ۔ ایسٹرن کمانڈنٹ کے احاطہ میں اے ایس سی کمانڈ یونٹس میں ای پوسٹوں کی بھرتی کی جائے گی ۔ فائر انجن ڈرائیورس 3 ، اسٹیشن آفیسر 1 ، فائر پٹٹر 1 ، فائر مین 23 ، ٹریڈ مین میٹ 56 ، چوکی دار 3 ، ٹن اسمت 3 ، باورچی 3 ، باربر ( حجام ) 2 ، اکوپمنـٹ ریپریر 1 ، واشر مین 1 شامل ہیں ۔ مصدقہ بورڈ / ادارے سے دسویں / انٹر کامیاب ہوں اور فائر جائیدادوں کے لیے ڈیفنس انسٹی ٹیوٹ آف فائر ریسرچ سے سینئیر فائر سوپروائمر کورس میں کامیابی حاصل کئے ہوں علاوہ ازیں متعلقہ شعبہ جات میں امیدوار تجربہ رکھتے ہوں اور ڈرائیونگ لائسنس بھی ہوں اور محکمہ کے ضابطہ کے مطابق قد بھی ہو ۔ خواہش مند امیدوار جن کی عمر 18 ۔ 25 برس کے درمیان ہو ۔ 18000 روپئے ماہانہ تنخواہ ہوگی ۔ جائیدادوں کے مطابق ماہانہ تنخواہیں علحدہ ہوںگی ۔ قابلیتی امتحان میں کامیاب نمبرات کو مد نظر رکھتے ہوئے شارٹ لسٹ تیار کی جائے گی ۔ بعد ازاں تحریری و پراکٹیکل ٹسٹ ہوں گے ۔ درخواستیں ہاف لائن میں اکٹوبر 12 تک متعلقہ پرسنل افیسرس کے نام پر روانہ کرنا ہوگا اور محکمہ کا ویب سائٹ joinindianarmy.nic.in ملاحظہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT