Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / انڈین اسکول آف بزنس کا آسٹریلیا کی ڈیکن یونیورسٹی سے سمجھوتہ

انڈین اسکول آف بزنس کا آسٹریلیا کی ڈیکن یونیورسٹی سے سمجھوتہ

حیدرآباد۔26 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) حیدرآباد کے انڈین اسکول آف بزنس ( آئی ایس بی ) اور آسٹریلیا کی ڈیکن یونیورسٹی نے تحقیق ‘تدریس ‘ طلبہ کے تبادلوں ‘ نصاب کو بین الاقوامی بنانے اور بین الاقوامی معیارات پر عمل آوری کیلئے اختراعی و تدریجی انداز فکر کے فروغ جیسے شعبوں میں تعاون کیلئے آج ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ہیں ۔ اس سمجھوتہ کی مدت 21اکٹوبر 2015ء سے آئندہ تین سال رہے گی ۔ ڈیکن کے ڈین پروفیسر مائیکل ایونگ نے کہا کہ سمجھوتہ سے قبل دونوں اداروں کے ذمہ داروں نے ایک دوسرے کے اداروں کا معائنہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT