Friday , April 20 2018
Home / شہر کی خبریں / انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن میں پی جی ڈپلومہ کورسس میں داخلے

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن میں پی جی ڈپلومہ کورسس میں داخلے

حیدرآباد ۔ /11 اپریل (سیاست نیوز) انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (آئی آئی ایم سی) دہلی 2018-19 ء تعلیمی سال کیلئے مختلف پی جی ڈپلوما کورسس میں داخلوں کا آغاز ہوا ہے ۔ مختلف شعبہ جات جیسے جرنلزم ( انگلش ، ہندی ، اڈیسہ ، مراٹھی ، ملیالم اور اردو) ، ریڈیو ، ٹی وی جرنلزم ، اڈور ٹائزمنٹ اینڈ پبلک ریلیشینس ہیں اور شعبہ جات کے لحاظ سے مخلوعہ سیٹیں دہلی میں جرنلزم (ہندی ۔ 62 ، انگلش ۔ 62 ، اردو ۔ 15 ) ۔ ڈھنکنال (اڈیسہ ) میں جرنلزم (انگلش ۔ 15 ، اڈیسہ ۔ 23 ) ، آئجوال میں جرنلزم انگلش ۔ 15 ، امراوتی (مہاراشٹرا) میں جرنلزم ( انگلش ۔ 15 ، مراٹھی ۔ 15 ) ، جموں میں جرنلزم انگلش ۔ 15 ، کوٹائم (کیرالا) میں جرنلزم ( انگلش ۔ 15 ، ملیالم ۔ 15 ) ، دہلی میں ریڈیو اینڈ ٹی وی جرنلزم ۔ 46 سیٹیں ہیں اور دہلی میں مزید اڈورٹائزنگ اینڈ پبلک ریلیشنس کی 70 سیٹیں ہیں ، قابلیت کے اعتبار سے کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے کوئی بھی بیچلر ڈگری کامیاب ہوں اور امیدوار کی پیدائش 1993 ء کے بعد کی ہو ، درخواست فیس 1500 روپئے مقرر ہے ، انتخاب تحریری امتحان اور گروپ ڈسکشن و انٹریو کے ذریعہ کیا جائے گا ۔ درخواستیں آن لائن میں نمونہ فارم کی خانہ پری کرکے متعلقہ سرٹیفکیٹس منسلک کرکے پوسٹ کے ذریعہ روانہ کرنا ہوگا اور درخواست پہونچنے کی آخری تاریخ یکم مئی ہے جبکہ داخلہ امتحان 26 ، 27 مئی کو منعقد کئے جائیں گے ۔ درخواست روانہ کرنے کا پتہ مندرجہ ذیل ہے ۔
The Additional Director General (TA),Indian Institute of Mass Communication,
Aruna Asaf Ali Marg, New Delhi – 110067۔ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائٹ www.iimc.gov.in ملاحظہ کریں ۔

TOPPOPULARRECENT