Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹراپیکل میں تقررات

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹراپیکل میں تقررات

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹراپیکل میٹرولوجی (آئی آئی ٹی ایم ) میں کنٹراکٹ سسٹم کی بنیاد مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ جملہ 79 جائیدادیں ہیں ۔ جس میں پراجکٹ سائنٹسٹ ڈی 10 ، پراجکٹ سائنٹسٹ سی 20، پراجکٹ سائنٹسٹ بی 26 ، ویزیٹنگ سائنٹسٹ 1 ، سائنٹفک اسسٹنٹ 1 ، پراجکٹ منیجر 1 ، پراجکٹ اسسٹنٹ 9 ، یو ڈی سی 8 ، سیکشن آفیسر 2 ، کمپیوٹر اپلیکیشن سپورٹنگ اسسٹنٹ 1 ہیں ۔ تنخواہ پراجکٹ سائنٹسٹ ڈی اور پراجکٹ منیجر کو 68 ہزار ، پراجکٹ سائنٹسٹ سی کو 58 ہزار ۔ پراجکٹ سائنٹسٹ بی کو 49 ہزار ، ویّنگ سائنٹسٹ کو 50 ہزار ، جونیر سائنٹسٹ اسسٹنٹ کو 29,200 ، پراجکٹ اسسٹنٹ کو 22 ہزار یو ڈی سی کو 25 ہزار ، سکشن آفیسرس کو 44,900 کمپیوٹر اپلیکیشن سپورٹنگ سائنٹسٹ کو 75 ہزار روپئے دئیے جائیں گے ۔ قابلیت پی ایچ ڈی / ماسٹرس ڈگری / بی ای / بی ٹیک / ایم ایس سی / ایم سی اے / ڈگری ۔ ملازمت کا تجربہ ہونا چاہئے ۔ امیدوار کی عمر درخواست دینے کی آخری تاریخ تک پراجکٹ سائنٹسٹ ڈی جائیداد کے لیے 50 برس ، پراجکٹ سائنٹسٹ سی کے لیے 40 برس ، پراجکٹ سائنٹسٹ بی ، سکشن آفیسر کے لیے 35 برس اور ویزیٹنگ سائنٹسٹ ، پراجکٹ منیجر کے لیے 65 برس ہونی چاہئے ۔ جب کہ بقیہ جائیدادوں کے لیے 28 برس سے زائد نہ ہو ۔ تحفظات پر عمل آوری ہوگی ۔ انتخاب یو ڈی سی جائیدادوں کے لیے تحریری امتحان اور بقیہ جائیدادوں کے لیے انٹرویو کے ذریعہ ہوگا ۔ درخواستیں آن لائن میں 19 نومبر تک داخل کی جاسکتی ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ tropmet.res.in ملاحظہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT