Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / انڈین آرمی ٹریننگ اکیڈیمی میں شارٹ سرویس کمیشن کورس میں داخلے

انڈین آرمی ٹریننگ اکیڈیمی میں شارٹ سرویس کمیشن کورس میں داخلے

حیدرآباد 21 جنوری (سیاست نیوز) انڈین آرمی آفیسرس ٹریننگ اکیڈیمی چینائی میں ماہ اکٹوبر میں شروع ہونے والے شارٹ سرویس کمیشن کورس کے لئے غیر شادی شدہ مرد و خاتون امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں اور جملہ 191 نشستیں مخلوعہ ہیں جن میں ٹکنیکل شعبہ کے 190 مخلوعہ ہیں جبکہ نان ٹکنیکل شعبہ میں صرف ایک ہی جائیداد ہے جو محکمہ دفاع میں خدمات انجام دیتے ہوئے انتقال کرجانے والے افراد کی بیواؤں کیلئے مختص کی گئی ہے۔ ٹکنیکل شعبہ میں مردوں کے لئے 175 اور خواتین کے لئے 15 جائیدادیں مخصوص کی گئی ہیں۔ شعبہ جات کے تحت مخلوعہ سیول 53 ، میکانیکل 19 ، الیکٹریکل ؍ الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس 24 ، ایروناٹیکل / ایویشن / بالسٹکس / ایوینکس ۔ 12 ، کمپیوٹر سائنس ؍ آئی ٹی ؍ کمپیوٹر ٹیکنالوجی 34 ، الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کام الیکٹرانکس اینڈ کمیونکیشن ؍ سیٹلائٹ کمیونکیشن 30 ، الیکٹرانکس ؍ آپٹو الیکٹرانکس ؍ فائبر آپٹکس ؍ مائیکرو الیکٹرانکس اینڈ مائیکرو ویر 11 ، پروڈکشن انجینئرنگ، 3 آرکٹلچر ؍ بلڈنگ کنسٹرکشن ٹیکنالوجی 3 ہیں۔ درخواست آن لائن کرنے کی آخری تاریخ 15-02-2018 مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے ویب سائٹ www.joinindianarmy.nic.in ملاحظہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT