Tuesday , October 16 2018
Home / ہندوستان / انڈین ایرفورس کا طیارہ تباہ ، پائیلٹ ہلاک

انڈین ایرفورس کا طیارہ تباہ ، پائیلٹ ہلاک

نئی دہلی ؍ کچھ (گجرات)۔5 جون (سیاست ڈاٹ کام) انڈین ایرفورس کا ایک جاگوار فائٹر جیٹ گجرات میں جام نگر ایربیس سے پرواز کرنے کے کچھ ہی دیر بعد حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں پائیلٹ ہلاک ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ طیارہ ایک اوٹین ٹریننگ مشن پر تھا اور تقریباً 10:30 بجے دن حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں پائیلٹ ایرکموڈور سنجے چوہان ہلاک ہوگئے۔ ذرائع نے کہا کہ اس حادثہ کی وجوہات معلوم کرنے ایرہیڈکوارٹرس کی جانب سے اس سلسلے میں تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT