Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / انڈین باکسرز کو ایشین یوتھ چمپئن شپ میں 4 تمغے

انڈین باکسرز کو ایشین یوتھ چمپئن شپ میں 4 تمغے

نئی دہلی ، 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی باکسروں نے 7 ویں ایشین یوتھ چمپئن شپس میں خاصا اثر چھوڑتے ہوئے مجموعی درجہ بندی میں تیسرے مقام پر اختتام کیا جبکہ قازقستان کے پولودار میں منعقدہ ٹورنمنٹ میں انھیں تین سلور اور ایک برونز میڈل حاصل ہوئے۔ نیشنل چمپئن انکوش داہیا (60kg)، آشیش کلہیریا (64kg) اور ریال پوری (81kg) نے اپنے جتھے کی طرف سے نقروی تمغے جیتے، جبکہ منجیت سنگھ (+91kg) نے جملہ تمغوں میں واحد برونز کا حصہ ادا کیا۔ اس پرفارمنس نے انڈیا کو قازقستان (6 گولڈ، 1 سلور، 6 برونز) اور ازبیکستان (3 گولڈ، 3 سلور، 3 برونز) کے بعد والا مقام حاصل کرلینے میں مدد کی۔ تمام ہندوستانی جو میڈل راؤنڈز تک پہنچے، کسی قازق یا پھر ازبیک باکسر کے مقابل ہارے۔ داہیا کو ازبیکستان کے بلولبیک میرزاراخیموف کے مقابل 0-3 سے شکست ہوئی، کلہیریا جو نیشنل یوتھ چمپئن شپس کے بسٹ باکسر قرار پائے تھے، اسی فرق سے قازقستان کے آیت اللہ تقی زانوف کے مقابل ہارے۔ پوری کو بھی ازبیکستان کے ہی سنجر تورسونوف نے 0-3 سے مات دی۔ قبل ازیں منجیت سیمی فائنلز میں ایک اور مقامی پسندیدہ نور دولت اولانولی نے بھی 3-0 سے ہرایا تھا۔ اس ٹورنمنٹ میں 23 ممالک سے زائد از 150 باکسروں نے حصہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT