Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / انڈین بولرز کو مایوسی، روسٹن کی سنچری نے دوسرا ٹسٹ بچا لیا

انڈین بولرز کو مایوسی، روسٹن کی سنچری نے دوسرا ٹسٹ بچا لیا

India's captain Virat Kohli and Roston Chase of the West Indies congratulate one another at the end of their match on day five of their Second Test cricket match on August 3, 2016 at Sabina Park in Kingston, Jamaica which ended in a draw. / AFP / Frederic J. BROWN (Photo credit should read FREDERIC J. BROWN/AFP/Getty Images)

دوسرا ٹسٹ ڈرا ، پانچ سے آٹھ نمبر تک ویسٹ انڈیز کی شاندار بیٹنگ ، 388/6 پر میچ کا اختتام
کنگسٹن ، 4 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی بولروں نے اس مرتبہ اپنے مظاہرے سے مایوس کیا جبکہ نئے بیٹسمن روسٹن چیز نے ہیرو کی طرح کھیلتے ہوئے پہلی ٹسٹ سنچری بنائی اور ویسٹ انڈیز کی غیرمعمولی واپسی کی قیادت کی جس کی مدد سے میزبانوں نے ہندوستان کے خلاف دوسرے میچ کے گزشتہ روز یہاں آخری دن ڈرا نتیجہ کو یقینی بنایا۔ دن کی شروعات 48/4 کی نازک صورتحال پر کرتے ہوئے جبکہ اننگز کی شکست کو ٹالنے کیلئے 256 رنز درکار تھے، ویسٹ انڈیز نے دن کا اختتام 388/6 پر کیا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 196 اور اس کے جواب میں ویراٹ کوہلی زیرقیادت مہمانوں نے 500/9d اسکور کئے تھے۔ روسٹن نے چھ نمبر پر کھیلتے ہوئے 269 گیندوں میں مزاحمت سے بھرپور 137 رنز (ناٹ آؤٹ) بنائے اور اس دوران اپنے ٹیم ساتھیوں کے ساتھ میچ بچانے والی تین رفاقتیں نبھائیں۔ پانچ نمبر پر جرمین بلیک ووڈ نے 63، سات نمبر پر شین ڈاؤرچ نے 74 اور کپتان جیسن ہولڈر نے آٹھویں نمبر پر 64 رنز (ناٹ آؤٹ ) بنائے۔ یہ ہندوستانی بولروں کیلئے ناقص دن ثابت ہوا ۔ وہ 340 رنز دیئے اور سارے دن کے کھیل میں صرف دو وکٹیں لے سکے۔ گزشتہ روز کے کھیل میں پچ سے کچھ مدد نہیں مل رہی تھی اور اسپن جوڑی روی چندرن اشوین اور امیت مشرا معمول کی طرح مؤثر ثابت نہیں ہوئے۔ 24 سالہ روسٹن نے دن بھر بیٹنگ کی اور ویسٹ انڈیز کے ایسے صرف چوتھے کھلاڑی بن گئے جس نے ایک ہی میچ میں سنچری اسکور کی اور پانچ وکٹیں بھی لئے۔ وہ انڈیا کی پہلی اننگز میں 5/121 کے اعداد و شمار درج کرائے تھے۔ انھیں ’میچ آف دی میچ‘ ایوارڈ دیا گیا۔ دن کے مقررہ کھیل سے 35 منٹ قبل دونوں ٹیموں نے ڈرا پر اتفاق کرلیا۔ ہندوستان کو سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل ہے اور تیسرا ٹسٹ 9 اگسٹ کو گراس آئلٹ میں شروع ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT