Wednesday , November 21 2018
Home / شہر کی خبریں / انڈین بینک میں آفیسرس کی جائیدداوں کیلئے اعلامیہ جاری

انڈین بینک میں آفیسرس کی جائیدداوں کیلئے اعلامیہ جاری

حیدرآباد /5 اپریل ( سیاست نیوز ) انڈین بینک نے اسپیشل آفیسرس کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کیا ہے اور جملہ 145 جائیدادیں مخلوعہ ہیں جن میں سے ایس سی زمرے کے 21 ایس ٹی زمرے کے 9 اور بی سی زمرے کے 37 اور جنرل 78 جائیداد ہیں منتخب امیدواروں کا پے اسکل 23,700 ، 66,070 روپئے ہوگا ۔ شعبہ جات کے اعتبار سے مخلوعہ انفارمیشن ٹکنالوجی 31 انفارمیشن سسٹمس سیکوریٹی سیل 7 ٹریژری 13 رسک منیجمنٹ 6 سیکوریٹی 25 کریڈیٹ 50 پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ 2 پریمیس اینڈ ایسکپنڈیچر کی جائیداد ہیں ۔ منیجر ( سیکوریٹی ) کیلئے ڈگری کامیاب کے علاوہ کم از کم 5 سالہ تجربہ بری اور فضائی فورسیس میں انسپکٹر یا آفیسر کے عہدے میں خدمات کا تجربہ ضروری ہے ۔ سینئیر منیجر ( کریڈٹ ) منیجر ( کریڈیٹ ) سی اے / آئی سی ڈبلیو یا دو سالہ ایم بی اے ( بینکنگ اینڈ فینانس ) کامیاب امیدوار درخواست دینے کے اہل ہوں گے ۔ جبکہ مذکورہ مختلف جائیدادوں کیلئے مختلف قابلیتیں مقرر کی گئی ہیں ۔ خواہشمند امیدوار ویب سائیٹ جانکاری حاصل کرسکتے ہیں ۔ اسکل 1 جائیداد کیلئے عمر 20 تا 30 سال کے درمیان اسکل 3 جائیداد کیلئے 25 تا 38 سال کے درمیان عمر ہونی چاہئے جبکہ اسکل 4 جائیداد کیلئے 27 تا 40 برس کے درمیان اور اسکل 5 جائیداد کیلئے 30 تا 45 سال کے درمیان عمر ہونی چاہئے ۔مزید تفصیلات کیلئے indianbank.in ملاحظہ کریں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT