Friday , February 23 2018
Home / شہر کی خبریں / انڈین ریلویز میں اسسٹنٹ لوکو پائیلٹ اور ٹیکنیشنس کی جائیدادوں پر تقررات

انڈین ریلویز میں اسسٹنٹ لوکو پائیلٹ اور ٹیکنیشنس کی جائیدادوں پر تقررات

۔۔5 مارچ ادخال درخواست کی آخری تاریخ ، بے روزگاروں کو ملازمتوں کا زرین موقع
حیدرآباد ۔ 7 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : انڈین ریلوے کی جانب سے بھاری تعداد میں جائیدادوں پر تقررات سے متعلق اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ۔ مختلف زونس میں مخلوعہ 26,502 اسسٹنٹ لوکو پائلٹ ( اے ایل پی) ، ٹکنیشن جائیدادوں پر بھرتی کے لیے سنٹرالائزیڈ ایمپلائمنٹ نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔ اگر قوم کے بے روزگار افراد تھوڑی سی بھی محنت کریں گے ۔ پانچ ہندسوں پر مشتمل تنخواہ کے ذریعہ ریلوے میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرسکتے ہیں اور ان تقررات سے متعلق تفصیلات پر روشنی ڈالی جارہی ہے ۔ اس اعلامیہ کے ذریعہ محکمہ ریلوے کی جانب سے ملکی سطح پر 21 زونس میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کئے جارہے ہیں اور دونوں تلگو ریاستوں کے بے روزگار افراد ساوتھ سنٹرل ریلوے سکندرآباد ، ایسٹ کوسٹ ریلوے بھونیشور کے احاطہ میں تقررات کے لیے درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔۔
اسسٹنٹ لوکو پائلٹ کی جملہ مخلوعہ جائیدادیں 17,673
سکندرآباد ڈیویژن میں مخلوعہ 2,649
ایسٹ کوسٹ ڈیویژن میں مخلوعہ 70
ٹکنیشن کی جملہ جائیدادیں 8,829
سکندرآباد ڈیویژن میں 428
ایسٹ کوسٹ ڈیویژن میں 115
قابلیت :
اسسٹنٹ لوکو پائلٹ میں الیکٹریکل اور میکانیکل شعبوں میں بھرتیاں کی جارہی ہیں ان جائیدادوں کے لیے دسویں جماعت کامیابی کے ساتھ متعلقہ شعبہ میں آئی ٹی آئی / ڈپلوما کامیاب ہونا ہے ۔
ٹکنیشن گریڈ (3) جائیدادوں میں مختلف شعبہ جات میں تقریبا 80 قسم کی جائیدادوں پر تقررات کیے جارہے ہیں اور ان جائیدادوں کے لیے متعلقہ شعبہ میں آئی ٹی آئی / اصول و ضوابط کے مطابق اپرنٹیز شپ کی تکمیل کیے ہوئے ہوں ۔
ٹکنیشن گریڈ  (3) میں شعبہ جات : الکٹریکل ، میکانیکل ، انجینئرنگ ، اسٹورس (بک بائنڈرس ) ، یس اینڈ ٹی ( فٹر ورک شاپ ) ، اسٹورس ( مشن آفسیٹ پرنٹنگ ) ، جنرل ( ڈرائیور کم میکانک ) ، ایس اینڈ ٹی (ایس اینڈ ٹی / لائن مین ) یس اینڈ ٹی (سگنل) ، اسٹورس ( ویلڈر )۔
٭ سال آخر کے طلبہ / امتحانات لکھنے کے بعد نتائج کا انتظار کرنے والے درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے ۔۔
٭ تمام جائیدادوں کے لیے قواعد کے مطابق جسمانی اور صحت کے اعتبار سے موزوں ہونا چاہئے ۔۔
طریقہ انتخاب :
طریقہ انتخاب جائیدادوں کے اعتبار سے مختلف طریقوں پر ہوگا ۔ البتہ تمام جائیدادوں کے لیے امتحان کمپیوٹر بسٹ ٹسٹ ( سی بی ٹی ) کے ذریعہ منعقد ہوگا ۔۔
٭ اسسٹنٹ لوکو پائلٹ کے انتخاب میں تین طریقے ہوں گے ۔ طریقہ اول سی بی ٹی ، طریقہ دوم سی بی ٹی ، کمپیوٹر بسٹ آپٹٹیوڈ ٹسٹ ۔
٭ ٹکنیشن جائیدادوں کے لیے دو دفعہ کے امتحان ہوں گے ۔ پہلی دفعہ کا سی بی ٹی اور دوسروں دفعہ کا سی بی ٹی ۔
٭ پہلی دفعہ کے سی بی ٹی ، دوسری دفعہ کے سی بی ٹی امتحان میں نگیٹیو مارکنگ سسٹم ہوگا اور ہر ایک غلط جواب کے لیے 1/3 نمبرات کاٹ لیے جائیں گے ۔
پہلی دفعہ کا سی بی ٹی :
اسسٹنٹ لوکو پائلٹ ، ٹکنیشن دونوں جائیدادوں کے لیے پہلی دفعہ کا سی بی ٹی مشترکہ منعقد ہوگا اور یہ صرف اہلیتی ٹسٹ ہوگا اور یہ ٹسٹ آبجکٹیو طریقہ پر منعقد ہوگا اور اس ٹسٹ میں حاصل نمبرات کی بنیاد پر دوسری دفعہ کے سی بی ٹی میں شرکت کی اجازت دی جائے گی اور اس میں 75 سوالات ہوں گے اور ان سوالات کے جوابات 60 منٹ میں مکمل کرنا ہوگا اور اس میں کامیابی کے لیے کم از کم نمبرات زمرہ جات کے تحت جنرل 40% ، او بی سی 30% ، یس سی 30% اور ایس ٹی 25% ، جب کہ جسمانی معذورین کو کم از کم قابلیتی نمبرات میں سے 2% چھوٹ دی جائے گی اور اس میں میتھمیٹکس ، جنرل انٹلی جنس ، ریزننگ ، جنرل اویرنیس اور جنرل سائنس سے سوالات ہوں گے اور یہ امتحان اپریل یا مئی میں منعقد ہوسکتا ہے ۔
دوسری دفعہ کا سی بی ٹی
٭ پہلی دفعہ کے سی بی ٹی میں حاصل کردہ نمبرات کی بنیاد پر 1:15 ( ایک کے مقابلہ پندرہ ) کے اعتبار سے دوسری دفعہ کے سی بی ٹی کے لیے منتخب کیا جائے گا اور یہ ٹسٹ آبجکٹیو طریقہ پر منعقد ہوگا اور اس میں شارٹ ۔ اے ، شارٹ ۔ بی ، نامی دو حصہ ہوں گے ۔ جملہ 175 سوالات دئیے جائیں گے اور صحیح جوابات کی نشاندہی کے لیے 150 منٹ کا وقت دیا جائے گا ۔۔
٭ پارٹ ۔ اے : اس میں 100 سوالات دئیے جائیں گے ۔ درست جوابات کی نشاندہی کے لیے 90 منٹ کا وقفہ ہوگا اور اس حصہ میں میتھمیٹکس ، جنرل انٹلی جنس ، ریزننگ ، جنرل اویرنیس ، بیسک سائنس اینڈ انجینئرنگ جیسے چار حصوں سے سوالات دئیے جائیں گے ۔۔
٭ پارٹ ۔ بی : اس میں 75 سوالات کیے جائیں گے اور اس پرچہ کی تکمیل کے لیے 60 منٹ کا وقت دیا جائے گا اور سبجکٹیو امتحان ہوگا ۔ امیدواروں کی جانب سے انتخاب کردہ سبجکٹ ( ٹریڈ ) کی مناسبت سے سوالات ہوں گے ۔ ڈائرکٹر جنرل آف ایمپلائمنٹ اینڈ ٹریننگ ( ڈی جی ای ٹی ) کی جانب سے مقرر کردہ سلیبس کا اعتبار کیا جائیگا ۔ ڈی جی ای ٹی کے ویب سائٹ سے متعلقہ سلیبس حاصل کیا جاسکتا ہے اور اس میں کامیابی کے لیے کم از کم 35% نمبرات حاصل کرنا ہوگا ۔ ویب سائٹ مندرجہ ذیل ہے ۔ dget.nic.in ۔۔
کمپیوٹر بسٹ آپٹٹیوڈ ٹسٹ:
یہ امتحان صرف اور صرف لوکو پائلٹ امیدواروں کے لیے منعقد ہوگا ۔ دوسری دفعہ کے سی بی ٹی میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں میں سے 1:8 ( ایک مقابلہ 8 ) کی مناسبت سے کمپیوٹر بسٹ آپٹٹیوڈ ٹسٹ کے لیے منتخب کیا جائے گا اور اس امتحان میں ہر ایک امیدوار کو کم از کم 42 نمبرات حاصل کرنا ہوگا اور اس امتحان میں شریک امیدوار کو اپنی آنکھوں کی بینائی درست ہونے سے متعلق سرٹیفیکٹ پیش کرنا ہوگا ۔ ورنہ امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی اور یہ امتحان انگریزی اور ہندی صرف دو زبانوں پر مشتمل ہوگا ۔ کسی بھی طرح کے منفی نشانات نہیں ہو ںگے ۔ آر ڈی ایس کے ویب سائٹ rdso.indianrailways.gov.in سے سوالیہ پرچہ ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے ۔۔
آخری انتخاب
اسسٹنٹ لوکو پائلٹ کے انتخاب میں دوسری دفعہ کے سی بی ٹی پارٹ ۔ اے ، پارٹ ۔ بی کو 70 فیصد ، آپٹٹیوڈ ٹسٹ کو 30 فیصد وئیٹیج دیا جائے گا اور اس کی بنیاد پر انتخابی ضابطہ تیار کیا جائے گا بعد ازاں ڈاکیومنٹ جانچ کے بعد پوسٹنگ کی جائے گی ۔ مگر ٹکنیشن جائیدادوں کے لیے دوسری دفعہ کے سی بی ٹی پارٹ ۔ اے اور پارٹ ۔ بی میں حاصل کردہ قابلیت کے اعتبار سے میرٹ لسٹ تیار کی جائے گی بعد ازاں ڈاکیومنٹ جانچ کے ذریعہ پوسٹنگ دی جائے گی ۔۔
کیرئیر : اسسٹنٹ لوکو پائلٹ کی حیثیت سے ملازمت کا آغازکرنے والے بعد ازاں سینئیر اسسٹنٹ لوکو پائلٹ ، لوکو پائلٹ ، سینئیر لوکو پائلٹ اور لوکو انسپکٹر کی حیثیت سے ترقی حاصل کریں گے ۔ ٹکنیشن گریڈ (3) کی حیثیت سے ملازمت کا آغاز کرنے والے بتدریج گریڈ 2 اور گریڈ 1 سینئیر ٹکنیشن کی حیثیت سے ترقی پائیں گے ۔۔
اہم اطلاع
٭ امیدوار کی عمر 28-18 برس ( یکم جولائی 2018 تک )
٭ درخواست فیس 500 روپئے ، تحفظات کے زمرہ کے امیدوار جن میں اقلیتیں بھی شامل ہیں انہیں درخواست فیس 250 روپئے ہوگی ۔
٭ درخواست آن لائن میں داخل کریں۔
٭ درخواست کی آخری تاریخ 5-3-2018 مقرر ہے ۔
٭ ویب سائٹ rrbsecunderabad.nic.in ملاحظہ کریں ۔
امتحان کی تیاری
٭ پہلی اور دوسری دفعہ کے سی بی ٹی امتحانات میں غور طلب بات ہے کہ کم وقت میں زیادہ سوالات کے درست جوابات دینا ہے ۔ مثال کے طور پر پہلی دفعہ کے سی بی ٹی میں 75 سوالات کے جوابات 60 منٹ میں دینا ہے یعنی ایک سوال کے جواب کے لیے ایک منٹ سے بھی کم وقفہ دیا جائے گا ۔ لہذا تیز رفتاری کے ساتھ درست جوابات دینے کے لیے خود کو بہترین انداز میں تیار کرنا ہوگا اور اس تیاری کا واحد طریقہ پریکٹس ہی ہے اور اس تیاری کے لیے سال گزشتہ کے سوالیہ پرچوں کی پریکٹس کرنا چاہئے ۔
٭ پہلی اور دوسری دفعہ ( پارٹ اے ) میں نصاب تقریبا ایک ہی ہوگا ۔ البتہ پہلی دفعہ کے پرچہ کے مقابلہ دوسری دفعہ کے پرچہ میں سوالات زیادہ ہوں گے اور اس میں سلیبس کے مطابق موضوعات بنیادی معلومات  پر مشتمل سوالات ہوں گے ۔ لہذا ان موضوعات کے مطابق ین سی ای آر ٹی کی پہلی جماعت تا بارہویں جماعت کی کتابوں کا مطالعہ سود مند ثابت ہوگا ۔
٭ میتھمیٹکس ، جنرل انٹلی جنس اور ریزننگ میں حاصل کردہ نمبرات کافی اہمیت کے حامل ہوسکتے ہیں ۔ اس مناسبت سے ان موضوعات پر خصوصی مطالعہ کرنا چاہئے ۔ حتی المقدور شارٹ کٹ میتھڈس سیکھنا چاہئے اور اپنی قابلیت میں اضافہ کرنا چاہئے ۔۔
٭ سبجکٹیو پیپر میں بھی بنیادی موضوعات پر ہی سوالات آسکتے ہیں ۔ لہذا ہر ایک موضوع سے متعلقہ اہم فارمولاز کی تیاری کرنی چاہئے اور تیاری کے لیے مستند کتابوں کا استعمال کرنا چاہئے ۔ ایک ہی سبجکٹ پر بغیر وقفہ کے تیاری نہ کریں اور ایک دو گھنٹہ کے وقفہ کے ساتھ نئے سبجکٹ پر تیاری کریں ۔۔
TOPPOPULARRECENT