Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / انڈین ریلویز کا سنگ مکمل ، نئی لائین اور ٹرمینلس کو ترقی و توسیع

انڈین ریلویز کا سنگ مکمل ، نئی لائین اور ٹرمینلس کو ترقی و توسیع

حیدرآباد /5 اپریل ( پریس نوٹ ) انڈین ریلویز نے مالی سال کے دوران 2855 کیلومیٹر پر مشتمل نئی ریلوے لائین نیٹ ورک کو مربوط کرنے میں اپنا ایک سنگ میل مکمل کیا ۔ جس کے ذریعہ ریل مسافرین کو مطلوبہ سہولت فراہم کی جائے گی ۔ ریلوے ذرائع کے بموجب گذشتہ مالی سال کے دوران 953 کیلومیٹر کی ریلوے لائین کے نشانہ کو مکمل کیا گیا تھا جو کہ نارتھ ویسٹ ریجن میں میٹر گیج پر مشتمل تھا ۔ جس کو براڈ گیج میں تبدیل کیا گیا جبکہ سال 2016-17 کے دوران 2000 کیلومیٹرس کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے ۔ لیکن اس کو 2013 کیلومیٹر تک مکمل کرتے ہوئے الیکٹریفیکشن سے مربوط کردیا گیا ۔ اس طرح انڈین ریلویز نے مالی سال کے دوران ایک بہترین کارنامہ انجام دیا ہے ۔ سال 2016-17 کے دوران تمام حفاظتی انتظامات کو موثر بنایا گیا جس سے حادثات کی روک تھام ممکن ہوئیں ۔ اس کے علاوہ 27 عدد فرائیٹ ٹرمینلس کو بھی ترقی دیکر اس کو فرائیٹ ٹریفک کی سہولت فراہم کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT