Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے آیوش ویلیج کیلئے درخواستیں مطلوب

انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کے آیوش ویلیج کیلئے درخواستیں مطلوب

حیدرآباد 7 نومبر (پریس نوٹ) انڈین ریڈ کراس سوسائٹی ایک رضاکارانہ سرویس آرگنائزیشن ہے اور غیر منافع بخش خدمت کرتی ہے۔ سماج کے محروم و متاثرہ افراد کی خدمت اور مختلف علاقوں میں حکومت کی کوششوں میں مدد کرتی ہے۔ نصیب نگر، معین آباد (منڈل) ، ضلع رنگاریڈی میں سینئر سٹیزنس ریزارٹ چلارہی ہے۔ متبادل میڈیسن یعنی آیوش کے لئے بڑے ڈیمانڈ کے سلسلہ میں منیجنگ کمیٹی میٹنگ کی تجویز رکھتی ہے۔ ایس سی آر، نصیب نگر میں خاطر خواہ جگہ ہے۔ اس جگہ کو آیوش ویلیج کیلئے استعمال کیا جارہا ہے اور ریڈ راس نایوش ویلیج (نیچروپتھی، آیورویدا، یوگا، یونانی، سدھی اور ہومیو پیتھی) نام ہوگا جو مختلف ادویاتی اور جڑی بوٹیوں کے پودے متعلقہ برانچ کیلئے لگائے گی۔ اس متعلقہ میدان میں انسانیت کی خدمت میں مصروف افراد یا کنسلٹنٹس اور سوسائٹی کے اشتراک سے ان کا خود کا یونٹ قائم کرنے میں دلچسپی رکھنے والے افراد سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ تفصیلات کے لئے جنرل سکریٹری، انڈین ریڈ کراس سوسائٹی، تلنگانہ اسٹیٹ برانچ، اسٹریٹ نمبر 15 ، حمایت نگر سے 30 نومبر سے قبل ربط کریں یا فون نمبر 23260201 ، 040-23221748 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT