Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / انڈین سوپر لیگ ‘ ممبئی سٹی ایف سی کا اسسٹنٹ کوچ سے ترک تعلق

انڈین سوپر لیگ ‘ ممبئی سٹی ایف سی کا اسسٹنٹ کوچ سے ترک تعلق

ممبئی 8 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین سوپر لیگ کی ٹیم ممبئی سٹی ایف سی نے اپنے اسسٹنٹ کوچ آسکر بروزن سے ترک تعلق کرلیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ فٹبال سے متعلق ان کے خیالات سے عدم اتفاق کرتے ہوئے فوری اثر کے ساتھ ان کی خدمات ختم کردی گئی ہے ۔ کلب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ترک تعلق کا فیصلہ مشترکہ تھا ۔ اسپین سے تعلق رکھنے والے کوچ اپنی ٹیم کے دہلی ڈائنوموس کے ساتھ مقابلہ کے ڈرا ہوتے وقت موجود نہیں تھے ۔ کلب نے فیصلہ کیا ہے کہ اسسٹنٹ کوچ کے ساتھ تعلقات ختم کرلئے جائیں۔ کلب اور کوچ کے خیالات میں اتفاق رائے نہیں تھا اور فریقین نے یہ محسوس کرلیا کہ دونوں ہی کیلئے تعلقات کو ختم کرلینا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ فریقین کا متفقہ فیصلہ ہے اور ہم اب تک کلب کیلئے ان کی جو بھی خدمات رہی ہیں ان پر اظہار تشکر کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT