Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / انڈین فارما سیوٹیکل کانفرنس کے سی آر آج افتتاح کریں گے

انڈین فارما سیوٹیکل کانفرنس کے سی آر آج افتتاح کریں گے

حیدرآباد 22 جنوری (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راو 23 جنوری کو ہائی ٹیکس کے مقام پر صبح دس بجے، 66 ویں انڈین فارما سیوٹیکل کانفرنس کا افتتاح کریں گے جبکہ ڈپٹی چیف منسٹر امور صحت و طبابت ڈاکٹر ٹی راجیا بحیثیت مہمان اعزازی شرکت کریں گے ۔ آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر صنعت تلنگانہ ریاست مسٹر جے کرشنا راو نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اس کانفرنس میں 40 ممالک سے زائد از 6 ہزار مندوبین شرکت کررہے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت تلنگانہ حیدرآباد کو ملک بھر میں فارما سیوٹیکل شعبہ میں پہلا مقام دلانے کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے ۔توقع ہے کہ یہ کانفرنس شہر حیدرآباد یعنی مضافاتی علاقوں میں فارما سٹی کے قیام کیلئے کافی مدد گار ثابت ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT