Sunday , December 17 2017
Home / مضامین / انڈین قونصلیٹ جنرل آفس جدہ میں سوچھ بھارت کا آغاز

انڈین قونصلیٹ جنرل آفس جدہ میں سوچھ بھارت کا آغاز

 

عارف قریشی
یکم اکتوبر کو قونصل پر یس انفارمیشن اینڈ کلچرل معین اختر نے قونصلیٹ جنرل آفس کے پریس روم میں مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور سوچھ بھارت کے متعلق تقریر کی اور قونصل جنرل ہند جدہ برائے سعودی عرب محمد نور رحمن شیخ نے قونصلیٹ کے اسٹاف اور انڈین کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے وزیراعظم نریندر مودی نے تین سال قبل سوچھ بھارت مہم شروع کی تھی جس کا مقصد بھارت کو صاف ستھرا بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ہندوستانی چاہے وہ ہندوستان میں رہے یا ہندوستان کے باہر اس کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے گھر ، آفس ، محلے اور مارکٹ کو صاف ستھرا رکھے تاکہ ہر ایک کی صحت اچھی رہے۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ ہمارے گاؤں میں بیت الخلاء کی کمی ہے ۔ ہم جب چھٹی پر اپنے ملک اپنے شہر و گاؤں کو جائیں تو گاؤں والوں کو بتائیں کہ ہماری حکومت نے گاؤں کے ہر گھر میں بیت الخلاء تعمیر کرنے کیلئے ہر قسم کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے اس لئے ہم کو چاہئے کہ گا ؤں کے ہر گھر میں بیت الخلاء تعمیر کروائیں جس سے گا ؤں میں صاف صفائی رہے گی اور ہر ہندوستانی کا فرض ہے کہ وہ اِس کام کو آگے بڑھائے خود صاف صفائی کرے اور دوسروں کو بھی صاف صفائی کرنے کیلئے توجہ دلائے۔ قونصل جنرل نے اپنی تقریر میں بمبئی ہائیکورٹ کے ایک وکیل کا ذکر کیا، جس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بمبئی پہنچ کر صاف ستھرا بنانے کیلئے مہم شروع کی۔ آج اس وکیل کے ساتھ دس ہزار لوگ کام کر رہے ہیں اور بمبئی کو صاف ستھرا بنائے رکھنے کیلئے مسلسل صفائی کر رہے ہیں۔ قونصل جنرل نے مزید کہا کہ ہم اسی طرح سے مل کر اپنے ملک کو ترقی یافتہ ممالک میں شامل کرواسکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ آج ہم سب مل کر قونصلیٹ کے اندر اور قونصلیٹ کے باہر صفائی کریں گے اور مستقبل میں بھی ہم اس مہم کو جاری رکھیں گے۔ قونصل جنرل کی تقریر کے بعد سارے قونصلرز ، قونصلیٹ کا اسٹاف اور کمیونٹی کے ممبرس نے مل کر قونصلیٹ کے اندر اور باہر تقریباً دو گھنٹے تک صفائی کی ۔ قونصل جنرل نے خود اپنے ہاتھوں سے کچرا اٹھایا، ان کے اس جذبہ کو دیکھ کر سارے کمیونٹی کے ممبرس اور قونصلیٹ کے اسٹاف نے تقریباً دو گھنٹوں میں قونصلیٹ کے اندر اور باہر انتہائی تیزی سے صفائی کی اور قونصلیٹ کو صاف ستھرا بنادیا۔

TOPPOPULARRECENT