Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / انڈین نیوی میں وسیع پیمانے پر تقررات

انڈین نیوی میں وسیع پیمانے پر تقررات

حیدرآباد ۔ 13 ڈسمبر (سیاست نیوز) انڈین نیوی میں ملازمت کے خواہاں اور تعلیم یافتہ بیروزگار افراد کیلئے نیوی میں روزگار کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔ انڈین نیوی نے بڑے پیمانے پر تقررات کا فیصلہ کیا ہے اور انجینئرنگ تکمیل کرنے والے انجینئرس کیلئے یہ موقع بہترین اور روشن مستقبل کیلئے ایک سوغات ثابت ہوگا۔ انڈین نیوی (بری فوج) میں ملازمین کو بے پناہ سہولیات اور شہرت حاصل ہے۔ اس کے علاوہ انڈین نیوی نے 10+2 کامیاب امیدواروں کیلئے بھی ملازمت کی پیشکش کی ہے۔ خواہشمند امیدوار انڈین نیوی میں ملازمت کے ذریعہ اپنی صلاحیتوں اور ملک و قوم کی بھرپور مدد کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ www.joinindiannavy.gov.in ملاحظہ کریں۔

TOPPOPULARRECENT