Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / انڈین ویمنس ہاکی ٹیم کی امریکی ٹور پر پہلی کامیابی

انڈین ویمنس ہاکی ٹیم کی امریکی ٹور پر پہلی کامیابی

نئی دہلی ، 21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انڈیا ویمنس ہاکی ٹیم نے جرأت مندی سے مقابلہ کیا اور امریکی ٹور کے اپنے دوسرے میچ میں میزبان یو ایس اے کے مقابل پچھڑنے کے بعد واپسی کرتے ہوئے 2-1 کی جیت درج کرائی۔ ہندوستانی اور امریکی دونوں لڑکیوں نے فرسٹ کوارٹر گول کے بغیر کھیلا جہاں کوئی بھی ٹیم حریف ڈیفنس کو توڑکر گول کے مواقع پیدا نہیں کرسکی۔ لیکن یو ایس اے نے سکنڈ کوارٹر کے چار منٹ میں سبقت حاصل کرلی جب جِل ویٹمر (19 واں منٹ) نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کیا۔ ہندوستانیوں نے 0-1 پر ہاف ٹائم کیا۔ مگر اس کے بعد ہندوستانی لڑکیوں و خواتین نے زبردست واپسی کی۔ تھرڈ کوارٹر کے قطعی منٹ میں انھیں ثمر ملا جب پریتی دوبے نے پنالٹی کارنر کے ذریعے اسکور مساوی کیا۔ آخری کوارٹر میں انڈیا نے دباؤ برقرار رکھا اور 55 ویں منٹ میں للیما مینز نے گول کرتے ہوئے سبقت دلائی اور مہمانوں نے اس ٹور پر اپنی پہلی فتح درج کرائی۔ انڈیا پہلے میچ میں امریکہ کے مقابل 2-3 سے ہارا تھاجبکہ یہ ٹور 5 اگسٹ کو شروع ہونے والے اولمپکس کیلئے ریو ڈی جنیرو روانگی سے قبل اُن کی قطعی تیاری ہے۔انڈیا کا اگلا مقابلہ کل کناڈا کے ساتھ مقرر ہے۔

TOPPOPULARRECENT