Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / انڈین ٹریک اتھلیٹ کو اولمپک میڈل میری آخری آرزو

انڈین ٹریک اتھلیٹ کو اولمپک میڈل میری آخری آرزو

پونے ، 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ’فلائنگ سکھ‘ کے لقب سے مشہور ملکھا سنگھ نے ہندوستانی نوجوانوں کو تلقین کی اُن کی تاریخ سے حوصلہ حاصل کریں اور اُن کی زندگی میں اتھلیٹکس میں اولمپک میڈل جیتیں۔ ملکھا سنگھ نے گزشتہ روز یہاں اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا: ’’میں 1960ء روم اولمپکس میں تمغہ جیتنے میں ناکام رہا اور اس پر مجھے آج بھی کوفت ہوتی ہے۔ زائد از نصف صدی کا عرصہ بیت چکا مگر اتھلیٹکس میں کوئی بھی ہندوستانی اولمپک میڈل جیتنے میں کامیاب نہیں ہوپایا ہے۔ یہ میری آخری آرزو ہے کہ اولمپک گیمز میں پوڈیم پر کسی ہندوستانی اتھلیٹ کے گلے میں اولمپک میڈل جگمگاتا دیکھوں۔‘‘ ملکھا سنگھ پونے انٹرنیشنل اسپورٹس اکسپو کے زیراہتمام اسپورٹس پرسنس اور کوچس کی تہنیتی تقریب سے مخاطب تھے۔ انھوں نے کہا: ’’میں آخری مرتبہ لگ بھگ 50 سال قبل مسابقتی دوڑ میں حصہ لیا تھا، لیکن تب سے اتنے برسوں میں اس وسیع و عریض ملک سے کوئی ملکھا نمودار نہیں ہوپایا ہے۔‘‘

TOPPOPULARRECENT