Wednesday , September 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / انڈین کرکٹ ٹیم کو صدرجمہوریہ، وزیراعظم کی مبارکباد!

انڈین کرکٹ ٹیم کو صدرجمہوریہ، وزیراعظم کی مبارکباد!

نئی دہلی ، 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی اور وزیراعظم نریندر مودی نے آج ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو سراہا ، جس نے آسٹریلیا و نیوزی لینڈ میں جاری ورلڈ کپ میں اپنی لگاتار پانچویں جیت درج کرائی ہے۔ دونوں اعلیٰ قائدین نے ٹیم انڈیا کو اس عمدہ کارگزاری پر مبارکباد پیش کی ہے۔ صدرجمہوریہ نے ہندوستانی ٹیم کی ہیملٹن میں آئرلینڈ کے خ

نئی دہلی ، 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی اور وزیراعظم نریندر مودی نے آج ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو سراہا ، جس نے آسٹریلیا و نیوزی لینڈ میں جاری ورلڈ کپ میں اپنی لگاتار پانچویں جیت درج کرائی ہے۔ دونوں اعلیٰ قائدین نے ٹیم انڈیا کو اس عمدہ کارگزاری پر مبارکباد پیش کی ہے۔ صدرجمہوریہ نے ہندوستانی ٹیم کی ہیملٹن میں آئرلینڈ کے خلاف آٹھ وکٹوں سے جیت اور گروپ B میں ٹاپ پوزیشن کے حصول پر ٹوئٹ کیا، ’’ شاباش اور بہت خوب ٹیم انڈیا جس نے آئرلینڈ کے خلاف آج کا میچ جیت کر آئی سی سی ورلڈ کپ 2015ء میں 5 ویں مسلسل کامیابی پائی ہے‘‘۔ وزیراعظم نے بھی ٹوئٹر کے ذریعہ ٹیم انڈیا کو شاباشی دی اور یہی ردھم برقرار رکھنے کے تعلق سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انھوں نے ’مین آف دی میچ‘ شکھر دھون کو بھی سراہا۔ وزیر اسپورٹس ایس سونوال نے بھی اپنے پیام میں کہا کہ ٹیم انڈیا تمام تر تعریف و ستائش کی مستحق ہے۔

TOPPOPULARRECENT