Sunday , June 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / انڈین گولفر راشد خاں، یوروپی ٹور کارڈ کے خواہاں

انڈین گولفر راشد خاں، یوروپی ٹور کارڈ کے خواہاں

نئی دہلی۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی گولفر راشد خاں اپنے اولین ایشیائی ٹور سیزن میں دوکامیابیوں کے بعد اب یوروپی ٹور کارڈ حاصل کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں اور اس سال کے اواخر میں کوالیفائرس مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ راشد خاں نے میرو انڈین اوپن کے آغاز کے موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں یوروپی ٹور کوالی

نئی دہلی۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی گولفر راشد خاں اپنے اولین ایشیائی ٹور سیزن میں دوکامیابیوں کے بعد اب یوروپی ٹور کارڈ حاصل کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں اور اس سال کے اواخر میں کوالیفائرس مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ راشد خاں نے میرو انڈین اوپن کے آغاز کے موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں یوروپی ٹور کوالیفائنگ کیلئے اس سال اکتوبر میں یوروپی سفر کا منصوبہ بنارہا ہوں جس کے ذریعہ باوقار 19 تا 22 فروری باوقار یوروپی ٹور کیریئر کا پہلا داخلہ ہوگا‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اولمپکس کوالیفائنگ کیلئے میں اپنی رینکنگ کی سطح میں اضافہ کرنا چاہتا ہوں۔ ہمارے پاس لہری (افسربان) بھی ہیں۔ وہ گزشتہ دو سال سے انتہائی بہتر انداز میں کھیل رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مجھے مزید ایشیائی کھیلوں میں حصہ لینا ہوگا۔ میں ہندوستان میں صرف دو یا تین مقابلوں میں حصہ لوں گا اور ایشیائی ٹورس پر زیادہ سے زیادہ وقت دوں گا‘‘۔ 23 سالہ گولفر راشد خاں گزشتہ سال اسٹیل اتھاریٹی آف انڈیا (سیل) اور ایس بی آئی اوپن اور ایشیائی ٹور کے چیانگ مائی گولف کلاسک مقابلے جیت چکے ہیں۔ راشد اب دیڑھ ملین امریکی ڈالر مالیتی آئندہ انڈین اوپن میں اپنے بہترین مظاہرے کی امید کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT