Saturday , August 18 2018
Home / ہندوستان / انڈیگوکی آج 42 پروازیں منسوخ

انڈیگوکی آج 42 پروازیں منسوخ

ممبئی۔14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اندرون ملک اپنے طیارے پرواز کرنے والے ایرلائنس انڈیگو نے 8 طیاروں کو پریٹ اینڈ وٹنی انجن مسائل کی وجہ سے روک دیا تھا۔ انڈیگو نے 14 مارچ کے لیے 42 پروازیں منسوخ کردیں جو ممبئی، کولکتہ، پونے، جئے پور، سرینگر، بھوبنیشور، چینائی، دہلی، دہرادون، امرتسر، بنگلور اور حیدرآباد کے علاوہ دیگر شہروں کے لیے تھیں۔ ایرلائنس نے آج کے ہفتے کی پروازوں کے لیے اپنے مقام پرواز کا اعلان نہیں کیا۔ دوسری ایرلائنس گوایئر نے بھی اپنی کئی پروازیں منسوخ کردیں لیکن فوری طور پر ان کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی۔ کل انڈیگو اور گوایئر نے 65 سے زیادہ پروازیں منسوخ کردی تھیں کیوں کہ ان کے 11 طیارے شہری ہوابازی نگرانکار محکمہ ڈی جی سی اے نے روک دیئے تھے۔ کیوں کہ اسے فضاء میں مسافروں کی سلامتی کے بارے میں اندیشے تھے۔ ان طیاروں کے پریٹ اینڈ وٹنی انجنوں میں نقص پیدا ہوگیاتھا۔ پروازوں کو کی تنسیخ ہزاروں مسافرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ پھنس کر رہ گئے تھے۔ انہیں اپنے پروگرام کا ازسرنو تعینات کرنا پڑا تھا اور خرچ بھی زیادہ ہوا تھا۔

TOPPOPULARRECENT