Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / انڈیگو ایرلائینس اسٹاف کا مسافر پر حملہ

انڈیگو ایرلائینس اسٹاف کا مسافر پر حملہ

نئی دہلی ۔ /7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈیگو ایرلائینس کے اسٹاف نے دہلی ایرپورٹ پر ایک مسافر کو حملے کا نشانہ بنایا اور یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا ۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا کہ پہلے مسافر کو طیارہ میں داخل ہونے سے روکا جارہا ہے پھر اسے گراؤنڈ اسٹاف میں پیچھے ڈھکیل دیا ۔ ایک اور ملازم کو اسے روکتے ہوئے دکھایا گیا ۔ یہ مسافر مزاحمت کے دوران زمین پر گرپڑا ۔ یہ واقعہ /15 اکٹوبر کو پیش آیا ۔ انڈیگو نے ویڈیو منظر عام پر آتے ہی اس واقعہ کیلئے معذرت خواہی کی اور کہا کہ ذمہ دار ملازم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ اس دوران منسٹر آف اسٹیٹ شہری ہوا بازی جینت سنہا نے سلسلہ وار ٹوئیٹس میں اس حملے کی مذمت کی اور کہا کہ حکومت نے ایرلائینس سے رپورٹ طلب کی ہے ۔

 

بم کی دھمکی ، طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ
نئی دہلی / کولکتہ ۔ /7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کولکتہ جارہی گوایر کی پرواز میں بم کی دھمکی دی گئی جس کی وجہ سے اسے ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ طیارہ میں 173 مسافرین اور 6 ارکان عملہ سوار تھے ۔ پائیلٹ نے بم کی دھمکی کے بارے میں جیسے ہی مطلع کیا طیارہ کو کولکتہ ایرپورٹ پر اتارلیا گیا لیکن یہ دھمکی جھوٹی ثابت ہوئی ۔

TOPPOPULARRECENT