Saturday , January 19 2019

انڈیگو طیارہ میں بم کی دھمکی کے بعد سخت چوکسی

چینائی 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملک بھر کے ایرپورٹس پر سکیوریٹی چوکسی کے ساتھ ہی چینائی ایرپورٹ پر بھی ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ انڈیگو طیارہ کو بم دھماکہ سے اُڑا دینے کی دھمکی کے بعد ایرپورٹس پر سکیوریٹی بڑھادی گئی ہے۔ سات درجہ کی سکیوریٹی کو تعینات کرتے ہوئے ہر ایرپورٹ پر زائد فورس کو تعینات کیا گیا۔ چینائی ایرپورٹ پر بھی سکیوریٹی چوکس کردی گئی ہے۔ چینائی کے دونوں اندرون ملک اور بین الاقوامیا پروازوں کے ٹرمنلس پر سکیوریٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ وزیٹرس کے داخلہ پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ ایرپورٹ میں داخل ہونے والی موٹر گاڑیوں کی بھی ریاستی پولیس کی جانب سے کھلی چیکنگ و تلاشی لی جارہی ہے۔ سنٹرل انڈسٹریل سکیوریٹی فورسیس کے عملہ کی جانب سے تمام سامان کی بھی تلاشی لی جارہی ہے۔ سی اائی ایس ایف ، آئی بی ، آر اینڈ اے ڈبلیو اور ریاستی پولیس کی مختلف ونگس کی جانب سے سکیوریٹی ایجنسیوں سے تعاون کیا جارہا ہے۔ ایرپورٹ کے اندر اور باہر سخت نگرانی رکھی جارہی ہے۔ چہارشنبہ کے دن ملک بھر کے کئی ایرپورٹس پر سکیوریٹی کا بہت بڑا مسئلہ پیدا ہوگیا تھا۔ امریکہ سے ایک فون کال موصول ہوا تھا اور کہا گیا تھا کہ خانگی طیارہ انڈیگو کے دو طیاروں کو بم سے اُڑادیا جائے گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT