انڈیگو طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ

اندور 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اندور جارہی انڈیگو پرواز نے جس میں 181 مسافرین سوار تھے، آج دیوی اہلیا بائی ایرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ طیارہ سے دھواں نکلنے کے انتباہ پر طیارہ کو فوری اُتار لیا گیا۔ 181 مسافرین بشمول 3 شیرخوار محفوظ بتائے گئے۔ یہ طیارہ ممبئی سے اندور جارہا تھا۔ راستہ میں پائلیٹ کو کارگو حصہ سے دھ

اندور 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اندور جارہی انڈیگو پرواز نے جس میں 181 مسافرین سوار تھے، آج دیوی اہلیا بائی ایرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ طیارہ سے دھواں نکلنے کے انتباہ پر طیارہ کو فوری اُتار لیا گیا۔ 181 مسافرین بشمول 3 شیرخوار محفوظ بتائے گئے۔ یہ طیارہ ممبئی سے اندور جارہا تھا۔ راستہ میں پائلیٹ کو کارگو حصہ سے دھواں نکلنے کی وارننگ ملی۔ پائیلٹ نے فوری ایر ٹریفک کنٹرول سے ربط قائم کیا اور اجازت ملنے کے بعد ایرپورٹ پر طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

TOPPOPULARRECENT