Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / انڈیگو کی تروپتی سے حیدرآباد و بنگلورو پروازوں کا آغاز

انڈیگو کی تروپتی سے حیدرآباد و بنگلورو پروازوں کا آغاز

تروپتی 7 جنوری ( پی ٹی آئی ) کم خرچ والی ائرلائینس انڈیگو نے آج حیدرآباد کیلئے تروپتی سے یومیہ تین اور بنگلورو کیلئے دو یومیہ پروازوں کا آغاز کیا ہے ۔ مرکزی وزیر شہری ہوابازی اشوک گجپتی راجو اور انڈیگو کے صدر آدتیہ گھوش نے تروپتی کے شری وینکٹیشورا انٹرنیشنل ائرپورٹ سے ان پروازوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا ۔ قبل ازیں دن میں وزیر شہری ہوابازی نے تروپتی مندر میں پوجا بھی کی ۔ مندر ذرائع نے یہ بات بتائی ۔

غزل سرینواس ‘ سوچھ آندھرا مشن برانڈ ایمبسڈر عہدہ سے بیدخل
حیدرآباد 7 جنوری ( این ایس ایس ) حکومت آندھرا پردیش نے غزل سرینواس کو سوچھ آندھرا مشن کے برانڈ ایمبسڈر کی حیثیت سے بیدخل کردیا ہے ۔ محکمہ بلدی نظم و نسق کی جانب سے اس سلسلہ میں احکام جاری کردئے گئے ۔ اے پی حکومت نے عزل سرینواس کو مئی 2017 میں سوچھ آندھرا مشن کا برانڈ ایمبسڈر مقرر کیا تھا ۔ سرینواس پر جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج ہے اور وہ جیل میں ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT