Sunday , May 27 2018
Home / ہندوستان / انڈیگو کے طیارہ سے پرندہ ٹکرایا

انڈیگو کے طیارہ سے پرندہ ٹکرایا

نئی دہلی ؍ چینائی 16نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) ٹاملناڈو کے چینائی ہوائی اڈے سے پرواز کرتے ہی آج صبح انڈیگو کے طیارہ سے ایک پرندہ ٹکرا گیا جس کے بعد طیارہ کو واپس محفوظ چینائی میں اتارا گیا۔ایئر لائن کے ایک ترجمان نے بتایا کہ چینائی سے دوحہ پرواز نمبر 6E-1707کے چینائی سے پرواز کے بعد تھوڑی اونچائی پر ایک پرندہ سے ٹکرا گیا۔ پائلٹ نے احتیاطاً طیارہ کو واپس ہوائی اڈے پر اتارا۔اطلاعات کے مطابق طیارہ نے رات تقریباً دو بجے پرواز کیاتھا۔ تکنیکی ٹیم کی طرف سے ہوائی جہاز کی جانچ پڑتال کے بعد اسے واپس دوحہ کے لئے روانہ کر دیا گیا۔

خام تیل کی قیمت میں کمی
نئی دہلی16نومبر(سیاست ڈاٹ کام ) پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے ادارے پٹرولیم پلاننگ اینڈ اینالیسس سیل (پی پی اے سی ) کے ذریعہ کمپیوٹر پر شائع کئے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق 15 نومبر 2017 کو ہندوستان میں خام تیل کی بین الاقوامی قیمت میں کم ہوگئی اور یہ قیمت 60.36 امریکی ڈالر فی بیرل ہوگئی جو پچھلے کاروباری روز یعنی 14 نومبر 2017 کو 61.17 امریکی ڈالر فی بیرل تھی۔

TOPPOPULARRECENT