Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / انڈی کار ڈرائیور ولسن حادثے میں ہلاک

انڈی کار ڈرائیور ولسن حادثے میں ہلاک

لندن ۔25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)برطانیہ سے تعلق رکھنے والے انڈی کار ڈرائیور جسٹن ولسن پوکونو انڈی کار 500 ریس کے دوران حادثے میں سر پر چوٹ آنے کی وجہ سے ہلاک ہو گئے۔ پنسلوانیا میں ہوئی ریس میں سیج کرم کو برتری حاصل تھی لیکن ولسن ان کے بالکل پیچھے تھے، اس دوران 200 لیپ کی ریس کے 179 لیپ میں سیج کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا اور ان کی گاڑی کا ملبہ اڑا اور جا کر ولسن کی گاڑی سے ٹکرایا جس سے ولسن کی گاڑی دیوار سے ٹکرائی۔37 سالہ ڈرائیور کو سر میں شدید چوٹیں آئیں اور انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعہ  ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کوما میں چلے گئے تاہم  حکام نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے۔ سابق فارمولا ون ڈرائیور آندریتی آٹو سپورٹ کی نمائندگی کرتے تھے۔2003 میں ولسن نے امریکہ کے گراں پری مقابلوں کے فارمولا ون سیزن میں مینارڈی اور جاگوار کے لئے 16 ریسوں میں حصہ لیا اور اپنے کیریئر کا سب سے بہترین اسکور کیا۔ انڈی کار حکام نے اپنے تعزیتی پیغام میں ولسن کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انڈی کار اور موٹر اسپورٹس کیلئے ایک افسوسناک اور سوگوار دن ہے۔حادثے میں زخمی ہونے والے دوسرے ڈرائیور سیج کو کلائی اور ایڑھی میں چوٹیں آئیں لیکن انہیں علاج سے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ واضح رہے کہ اس حادثے سے چار دن قبل ہی ایک اور برطانوی ڈرائیور اور دو مرتبہ ایڈیانا پولیس 500 کے فاتح 33 سالہ ڈین ویلڈن لاس ویگاس میں ریس کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

TOPPOPULARRECENT