Wednesday , October 17 2018
Home / شہر کی خبریں / انڈے کی قیمت 5.35 روپئے ہوگئی

انڈے کی قیمت 5.35 روپئے ہوگئی

جی ایس ٹی کا اثر‘حیدرآباد میں 4 سال میں سب سے زیادہ قیمت
حیدرآباد ۔ 18 نومبر (ایجنسیز) شہر میں انڈوں کی قیمت میں بہت اضافہ ہوگیا ہے اور ان کی قیمت 5.35 روپئے فی انڈہ ہوگئی ہے اور انڈوں کی مانگ اور سربراہی میں کمی بیشی کے باعث یہ صورتحال امکان ہیکہ ڈسمبر کے اختتام تک برقرار رہے گی۔ شہر میں گذشتہ چار سال کے دوران انڈوں کی قیمت میں یہ سب سے زیادہ اضافہ ہے۔ تاہم شہر میں انڈے کے استعمال کے ساتھ تیار کئے جانے والے پراڈکٹس کی قیمت میں انڈوں کی قیمت میں اضافہ کی وجہ اضافہ نہیں ہوا ہے۔ چکن فیڈ میں ایک جزو کے طور پر استعمال کئے جانے والے آئیل کیکس پر 5 فیصد جی ایس ٹی کے باعث بھی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ حالانکہ انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، زرعی شعبہ کے برعکس پولٹری فارمرس قیمتوں میں اضافہ کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ پولٹری اسوسی ایشنس نے یہ بات کہی ہے۔ نیشنل یگ کوآرڈینیشن کمیٹی کی انڈوں کی روزانہ شرح تبدیلی کے مطابق انڈوں کی قیمت میں اکٹوبر کے وسط سے اضافہ ہورہا تھا اور یہ رجحان ڈسمبر میں بھی رہیگا۔ یہ بات تلنگانہ پولٹری بریڈرس اسوسی ایشن اور این ای سی سی کے ممبر سنجے چنتاور نے بتائی۔ نومبر 2017ء کیلئے موجودہ ہول سیل قیمت 535 روپئے فی 100 انڈے ایک اوسط حیدرآبادی کیلئے سب سے زیادہ ہے۔ این ای سی سی ڈیٹا میں یہ بات کہی گئی لیکن 2017کیلئے انڈوں کی اوسط قیمت 345.22 روپئے ہے جو 2016ء کے فیگر 358.82 روپئے سے کم ہے۔ فاطمہ پولٹری کے مالک مصطفی نے کہا کہ ہم گذشتہ چند سال سے 150 روپئے فی برڈ نقصان سے دوچار ہورہے ہیں۔ پیسہ کم آنے سے ہماری سرمایہ کاری بھی کم ہوگئی اور ہمارا پروڈکشن بھی کم ہوگیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT