Friday , January 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / انکاؤنٹرواقعہ کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ

انکاؤنٹرواقعہ کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ

جگتیال۔/18اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں 7اپریل کو پولیس کی جانب سے انکاؤنٹر کے نام پر 25افراد کو موت کے گھاٹ اتار دینا غیر قانونی حرکت ہے۔ پاپلر فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی صدر عبدالاحد نے یہ بات کہی۔ انہوں نے حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ سی بی آئی یا جوڈیشیل انکوائری کروائی جائے۔ انہوں نے آج ایک وفد کی شکل میں سب کلکٹر جگتیال ڈی کرشنا بھاسکر سے ملاقات کرتے ہوئے ایک تحریری یادداشت حوالے کی اور سب کلکٹر سے کہا کہ 7اپریل کو ورنگل ضلع نلگنڈہ آلیر میں 5مسلم نوجوانوں کو اور تروپتی ضلع کے چنور علاقہ سیاشا مالام تین متفرق مقامات پر انکاؤنٹر سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ یہ محکمہ پولیس کی جانب سے منصوبے کے تحت ہے اور یہ ایک طرفہ ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ جگتیال پاپلر فرنٹ صدر شجاع الدین ، عبدالسبحان، سکریٹری کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT