Sunday , August 19 2018
Home / شہر کی خبریں / انکاؤنٹر کے بعد انتقامی کارروائی‘ ماؤیسٹوں کا انتباہ

انکاؤنٹر کے بعد انتقامی کارروائی‘ ماؤیسٹوں کا انتباہ

وزرا ‘ ارکان اسمبلی و پارلیمنٹ کو احتیاط برتنے انٹلی جنس کا مشورہ
حیدرآباد ۔ 5مارچ ( سیاست نیوز) نکسلائٹس نے انکاؤنٹر کے خلاف حکمراں ٹی آر ایس کے خلاف حملے کرکے انتقامی کارروائی کا انتباہ دیا ہے جس کے بعد انٹلی جنس نے وزراء اور ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ کو ہدایت دی ہیکہ وہ مقامی پولیس اور انٹلیجنس کو اطلاع دیئے بغیر دورے نہ کریں۔ حال میں تلنگانہ ۔ چھتیس گڑھ کی سرحد سے متصل جنگلاتی علاقہ میں انکاؤنٹر ہوا جس میں 10نکسلائٹس ہلاک ہوئے تھے ۔ انتقامی کارروائی کے طور پر نکسلائٹس نے حکمراں ٹی آر ایس قائدین کو نشانہ بنانے کا انتباہ دیا ہے جس کے بعد پولیس چوکس ہوگئی ہے ۔ محکمہ انٹلیجنس کے عہدیداروں نے وزراء ‘ ارکان اسمبلی ‘ ارکان پارلیمنٹ کو زبانی ہدایت دی ہیکہ وہ اکثر اضلاع ہیڈ کوارٹرس اور حیدرآباد میںرہیں ۔ اضلاع کے مضافاتی ‘ دور دراز حساس علاقوں کا دورہ کرنے سے احتراز کریں ۔ اگر دورہ ضروری ہے تو مقامی پولیس اور انٹلیجنس کو پہلے اطلاع دیں ۔ انہوں نے کہا کہ انکاؤنٹر کے بعد حالت بدل گئے ہیں ۔ بالخصوص نکسلائٹس سے متاثرہ علاقوںکا دورہ نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ اگر ان علاقوں میں کوئی سرکاری یا تنظیمی اُمور کے پروگرامس ہیں تو ان کو ملتوی کردینے کا مشورہ دیا گیا ۔ انٹلیجنس کے مشورہ کے بعد اضلاع بھدرادری ‘ کتہ گوڑم ‘ جئے شنکر ‘ بھوپال پلی ‘ کمرم بھیم ‘ منچریال ‘ محبوب آباد کی نمائندگی کرنے والے وزراء اور ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی اور دوسرے عوامی منتخب نمائندوں نے اپنے پروگرامس کو ملتوی کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT