Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / انکاونٹرس مہلوکین کو ایکس گریشیا کا مطالبہ ، سٹنگ جج سے تحقیقات پر زور

انکاونٹرس مہلوکین کو ایکس گریشیا کا مطالبہ ، سٹنگ جج سے تحقیقات پر زور

تلنگانہ فورم فار جسٹس کی راؤنڈ ٹیبل کانفرنس ، پروفیسر رماملکوٹے اور دیگر کا خطاب

تلنگانہ فورم فار جسٹس کی راؤنڈ ٹیبل کانفرنس ، پروفیسر رماملکوٹے اور دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 10 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ فورم فار جسٹس نے نو تشکیل شدہ دونوں ریاستوں ریاست تلنگانہ اور ریاست آندھرا پردیش میں پیش آئے انکاونٹرس میں ہوئی ہلاکتوں پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دونوں حکومتوں سے مطالبہ کیاکہ وہ فوری طور پر واقعات میں ہوئی ہلاکتوں کی کسی سٹنگ جج کے ذریعہ اعلیٰ سطحی تحقیقات کروائی جائیں اور مہلوکین کے لواحقین کو بطور ایکس گریشیا امداد دی جائے اور انکاونٹرس کے عمل کو ترک کیا جائے ۔ آج یہاں تلنگانہ فورم فار جسٹس کے زیر اہتمام سندریا وگنیان کیندرم شعیب ہال میں منعقدہ راونڈ ٹیبل سے پروفیسر رماملکوٹے نے بحیثیت مہمان خصوصی مخاطب تھے ۔ انہوں نے ریاست تلنگانہ کے ورنگل میں پیش آئے انکاونٹر میں 5 مسلم نوجوانوں کی ہلاکت اور ریاست آندھرا پردیش کے چتور میں پیش آئے انکاونٹر میں 20 غریب مزدوروں کی ہلاکت پر اپنے گہرے افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ انکاونٹرس کے واقعات کے نتیجہ میں دونوں ریاستوں کا عوام میں وقار متاثر ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ریاستوں میں پیش آئے انکاونٹرس میں ہلاک ہونے والے افراد اگر واقعی قصور وار ہوں تو انہیں قانونی سزا دی جانی چاہئے تھی اس کے برخلاف پولیس نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے انکاونٹر کرکے ہلاک کردیا ۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ریاستوں بالخصوص حکومت تلنگانہ نے جدید ریاست تلنگانہ میں ریاست کے مسلم اقلیتوں کی ترقی اور ان کی معاشی و تعلیمی پسماندگی کے خاتمہ کے دعوے کررہے ہیں لیکن نو تشکیل شدہ ریاست تلنگانہ میں نئی ریاست کے قیام کے مختصر عرصہ میں انکاونٹر سے حکومت کے وعدے کھوکھلے ثابت ہوں گے ۔ انہوں نے دونوں ریاستوں میں برسر اقتدار حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر انکاونٹرس کے واقعات کو کسی سٹنگ جج سے اعلیٰ سطحی تحقیقات کرواتے ہوئے متاثرین کے لواحقین کو ایکس گریشیا کا اعلان کرے اور خاطیوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔ اس موقع پر ہائی کورٹ ایڈوکیٹ شریمتی واسودھا ناگراج ، ریٹائرڈ این آئی این ڈپٹی ڈائرکٹر ڈاکٹر وینا شتروگنا ، ارکان تلنگانہ فورم فار جسٹس ، شریمتی کے سجایا ، پی یادگیری ، رگھوناتھ ایڈوکیٹ ، رام نرسمہا راؤ ، جی رویندر ، اندرا ، دیوی ، پروفیسر ویشور راؤ ، وینکٹ ریڈی کے علاوہ دیگر سماجی قائدین نے بھی مخاطب کیا ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT