Tuesday , December 18 2018

انکاونٹر سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی:کانگریس

حیدرآباد 7 اپریل ( پی ٹی آئی)آندھرا پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر این راگھوویرا ریڈی نے ضلع چتور میں ہوئے پولیس انکاونٹر میں معمولی افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ انسانی حقوق کمیشن سے اس واقعہ کی شکایت کریں گے ۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر اسمگلرس کے ساتھ کسی بھی انداز میں نمٹا جاتا تو اس پر کوئی اعتراض نہ ہوتا لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اس واقعہ میں معمولی افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کی جانی چاہئے ۔ اس مسئلہ پر ہم انسانی حقوق کمیشن کو مکتوب روانہ کررہے ہیں‘‘۔ واضح رہے کہ چتور کی سیشا چلم پہاڑیوں میں رات کے پچھلے پہر گھمسان کی فائرنگ کے تبادلہ میں سرخ صندل کی 120 اسمگلر ہلاک اور چھ ملازمین پولیس زخمی ہوگئے تھے ۔ سرخ صندل ایک نایاب قسم کی لکڑی ہے جس کے درخت زیادہ تر چتور اور کڑپہ میں پائے جاتے ہیں ۔ اس لکڑی کی طبی و دیگر خصوصیات کے سبب بین الاقوامی مارکٹ میں زبردست مانگ ہے ۔ آندھرا پردیش کی تلگودیشم حکومت نے سرخ صندل کے اسمگلروں کے خلاف کارروائی کیلئے گذشتہ سال ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT